انفوٹینمنٹ

عامر خان نے نئی نویلی گرل فرینڈ کی حفاظت کا انتظام کرلیا

اپنی سالگرہ کے دن عامر خان نے گوری کے ساتھ ریلیشن شپ کا اعتراف کیا

Web Desk

عامر خان نے نئی نویلی گرل فرینڈ کی حفاظت کا انتظام کرلیا

اپنی سالگرہ کے دن عامر خان نے گوری کے ساتھ ریلیشن شپ کا اعتراف کیا

گوری کو میڈیا کے سامنےلانے کے لیے تیار کررہے ہیں، عامر خان
گوری کو میڈیا کے سامنےلانے کے لیے تیار کررہے ہیں، عامر خان

جیسے ہی بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے جمعرات کے روز ایک ملاقات کے دوران اپنی ساتھی گوری سپراٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا، تمام تر توجہ اور عوامی دلچسپی فوری طور پر بنگلور سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کی طرف مبذول ہو گئی۔

اگرچہ اس وقت گوری کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں لیکن عامر خان نے بتایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کمیٹڈ ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیٹلڈ محسوس کرتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو میڈیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار کر رہے ہیں، کیونکہ میڈیا نمائندے اور فوٹوگرافرز اب مسلسل ان کے پیچھے ہوں گے۔

60ویں سالگرہ سے قبل، عامر خان نے جمعرات کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی، جہاں انہوں نے گوری سپراٹ کو اپنی پارٹنر کے طور پر متعارف کرایا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اب اپنے تعلقات کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ تو عامر خان نے جواب دیا کہ ہم اب کمیٹڈ ہیں اور ہمیں لگا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کافی محفوظ محسوس کر رہے ہیں کہ ہم آپ سب کو بتا سکیں اور یہ بہتر ہے، اب مجھے چیزیں چھپانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تاہم اداکار نے تسلیم کیا کہ وہ گوری کو اس اسپاٹ لائٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں جس میں وہ اب رہیں گی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ یہ سب کیسا ہوگا، میڈیا کی دیوانگی کیسی ہو سکتی ہے اور اسے کسی حد تک تیار کیا ہے، وہ اس سب کی عادی نہیں ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ آپ سب مہربان ثابت ہوں گے۔

جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گوری کے لیے سیکیورٹی کا بندوبست کریں گے، کیونکہ اب وہ خود ایک عوامی شخصیت بن چکی ہیں، تو اداکار نے جواب دیا کہ میں نے پہلے ہی یہ کر لیا ہے لیکن یہ صرف میرے ذہنی سکون کے لیے ہے۔

انہوں نے اس پر زیادہ تفصیلات نہیں دیں لیکن اتنا ضرور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آگے چل کر اس کی ضرورت نہ پڑے۔

گوری سپراٹ کون ہیں؟

گوری کا تعلق بنگلور سے ہے، ان کی والدہ ریتا سپراٹ بنگلور میں ایک بیوٹی سیلون کی مالک تھیں، گوری نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت بنگلور میں گزارا ہے، ان کے لنکڈان پروفائل کے مطابق، وہ اس وقت ممبئی میں سیلون چلا رہی ہیں۔

گوری کا ایک 6 سالہ بیٹا بھی ہے اور وہ عامر خان کو 25 سال سے جانتی ہیں، دونوں نے 18 ماہ پہلے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔