فیشن

سونیا حسین کی ’دیپک پروانی’ کے عروسی جوڑے میں غضب ادائیں

اداکارہ کا برائیڈل شوٹ بازی لے گیا

Web Desk

سونیا حسین کی ’دیپک پروانی’ کے عروسی جوڑے میں غضب ادائیں

اداکارہ کا برائیڈل شوٹ بازی لے گیا

اداکارہ کا برائیڈل شوٹ بازی لے گیا
اداکارہ کا برائیڈل شوٹ بازی لے گیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے اداکار اور معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے شاندار عروسی جوڑے میں غضب ڈھاتے ناز و انداز سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

سونیا حسین نے سال 2011 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’دریچہ‘ میں ایک معاون کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں۔

ڈراموں کے علاوہ سونیا حسین فلم ’مور‘ میں ’امبر‘ نامی کردار ادا کرتی دکھیں جبکہ فلم ’آزادی‘ میں انہوں نے مرکزی کردار نبھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

سونیا حسین کا شمار اب پاکستان کی لیڈنگ اداکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ’عشق زہے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کا فیشن اور اسٹائل بھی خاصہ منفرد ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ سونیا سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی خوبصورت تصاویر و ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچاتے دیکھا گیا۔

مذکورہ شوٹ میں سونیا حسین سفید لہنگا چولی میں ملبوس ہیں جسکے ساتھ میچنگ جیولری انکے لباس کیساتھ پرفیکٹلی میچ کررہی تھی۔

اس شوٹ کیلئے اداکارہ نے اپنے بالوں کو جوڑے سے باندھا ہوا تھا جبکہ دو لٹوں کو چہرے پر گرا کے مانگ ٹیکا اور حسین زیورات سے اپنے لُک کو دلکش بنایا۔

جوڑے کی بات کریں تو اداکارہ نے اس شوٹ کیلئے نامور ڈیزائنر دیپک پروانی کے شاہکار کا انتخاب کیا۔اس جوڑے کی گہرائی میں جائیں تو اسے را سلک فیبرک سے تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے بلکہ جو بھی اس جوڑے کو پہنے گا سب کی نظروں کا تارا بن جائے گا۔

واضح رہے کہ اس عروسی لہنگا چولی کو سیکوئن، ریشم، زردوزی اور کرسٹلز کے نفیس ہاتھ کے کام سے تیار کیا گیا جو محنت کا ایک مکمل شاہکار ہے۔

اس شاہکار میں بوسٹیئر طرز کی چولی بھی شامل ہے جس کو خاص طور پرکرسٹلز اور سیکوئن کے باریک کام سے مزین کیا گیا ہے۔اور ساتھ ہی لباس کو مکمل کرتے دو دوپٹے بھی موجود ہے جو  جال (نیٹ) میں فیبرک پر تیار ہوئے ہیں۔

ایک دوپٹے پر  ریشم، کرسٹلز اور سیکوئن کا خوبصورت ہاتھ کا کام کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا دوپٹہ بدلا بوٹی کے دلکش امتزاج میں آرگنزا کے حسین کپڑے میں تیار کیا گیا ہے۔

اس حسین و جمیل اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ شاہکار کی قیمت کی بات کریں تو ویب سائٹ پر اس جوڑے کی قیمت درج نہیں ہے ۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اور سونیاحسین کے ڈائی ہارٹ فینز کو اداکارہ کے جوڑے اور انکی اداؤں نے دیوانہ بنائے رکھا ہے۔

دیپک پروانی کون؟

دیپک پروانی ناصرف اپنی منفرد فیشن ڈیزائنگ کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی ایک نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی فنی صلاحیتوں اور تخلیقی ڈیزائنگ نے انہیں فیشن اور شوبز دونوں انڈسٹریز میں ممتاز کیا ہے۔

دیپک پروانی کا فیشن کیریئر 1996 میں اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنا برائیڈل اور فارمل ویئر کا برانڈ ’DP‘متعارف کرایا۔

اس کے بعد سے انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بے شمار اعزازات حاصل کیے، 2014 میں، بلغاریہ فیشن ایوارڈز میں انہیں دنیا کے چھٹے بہترین فیشن ڈیزائنر کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

دیپک پروانی نے 7 لکس اسٹائل ایوارڈز، 5 بی ایف اے ایوارڈز، اور انڈس اسٹائل گورو ایوارڈ سمیت کئی نامور ایوارڈز حاصل کیے ہیں، وہ اس وقت بھی خبروں میں آئے جب انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا کُرتا بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

ان کی مہارت اور جدت طرازی نے انہیں عالمی سطح پر مقبول کیا ہے،انہوں نے بھارتی شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ شبانہ اعظمی جیسے بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ بھی کام کیا۔

مزید برآں، انہیں پاکستان کا ثقافتی سفیر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ چین اور ملائیشیا جیسے ممالک میں پاکستان کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کام کر چکے ہیں۔

سونیاحسین کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:

فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سونیا حسین انسٹاگرام