سوشل میڈیا
ماریہ بی کی نظر میں ‘فرشی شلوار‘ کی حیثیت کیا؟
ہر ٹرینڈ ہر ایک کیلئے نہیں ہوتا۔۔۔!
ماریہ بی کی نظر میں ‘فرشی شلوار‘ کی حیثیت کیا؟
ہر ٹرینڈ ہر ایک کیلئے نہیں ہوتا۔۔۔!
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے وائرل ٹرینڈ فرشی شلوار پر بات کرتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کیا کہ ہر ٹرینڈ ہر ایک کیلئے نہیں ہوتا۔
ہر اہم موضوع پر اپنی آواز بلند کرنے کو فرض سمجھنے والی ماریہ بی نے ایک بار پھر اپنے ویڈیو پیغام سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ان دنوں ہر جانب زمین کو چھوتے ڈیزائن ’فرشی شلوار’ کا بازار گرم ہے جس کو دیکھو اسی فرشی شلوار پر بات کرتا نظر آرہا ہے اب چاہے نامور ڈیزائنرز ہوں یا پھر سلیبرٹیز اور سوشل میڈیا صارفین پر جانب اسے شلوار کا شور سنائی دے رہا ہے۔
اس شلوار کا کریز اتنا سر چڑھ کر بول رہا ہے کہ اب ہر کوئی اسے اپنی عید کلیکشن کا حصہ بنانے والا ہے۔
تاہم ایسے میں نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اس فرشی شلوار پر اپنے خیالات واضح کردیے۔
ماریہ بی کے مطابق، یہ فیشن ایک مخصوص باڈی ٹائپ کے لیے موزوں ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ،’ہر ٹرینڈ ہر ایک کیلئے نہیں ہوتا۔ ’
ماریہ بی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ،’میں اسے اپنی نوجوان بیٹی کو روزانہ پہنتے دیکھا پسند کروں گی، لیکن چونکہ میں 45 سال سے زیادہ عمر کی ہوں، اس لیے میں اسے ہر وقت پہننے کو ترجیح نہیں دوں گی۔’
انکا کہنا تھا کہ ،’یہ زیادہ تر ان لڑکیوں پر جچتی ہے جو لمبی اور سلم ہوتی ہیں، بجائے ان خواتین کے جو چھوٹے یا نارمل قد اور قدرے بھرے جسم کی مالک ہوں، لہذا کسی بھی ٹرینڈ کو فالو کرنے سے پہلے اپنی پرسنلٹی کو بھی مد نظر رکھیں’۔
ساتھ ہی ماریہ بی نے سئگریٹ پینٹ اور فرشی شلوار زیب تن کیے اپنے اس بیان کی واضح طور پر مثال بھی پیش کردی، جو اس بات کو واضح کرتی ہے کہ فرشی شلوار سلم اور اسمارٹ ، دراز قد والی لڑکیوں پر جچے گا نہ کہ چھوٹے قد اور بھری جسمانیت والی خواتین پر ’۔
دوسری جانب ماریہ بی کے اس نظریے کے بعد فیشن کی شوقین دیگر لڑکیوں کا بھی یہی خیال ہے کہ یہ فیشن ہر کسی کے لیے موزوں نہیں ہے اور زیادہ پسندیدہ بھی نہیں۔
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ فیشن چند مہینوں میں ختم ہو جائے گا کیونکہ یہ زیادہ عملی نہیں ہے۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours



