انفوٹینمنٹ

سینما کی بقا کیلئے ہمیں بالی ووڈ فلموں کی ضرورت ہے، احمد علی بٹ

معروف ہدایتکار ابو علیحہ بھی سینما گھروں کی بحالی کی اہمیت پر زور دے چکے ہیں

Web Desk

سینما کی بقا کیلئے ہمیں بالی ووڈ فلموں کی ضرورت ہے، احمد علی بٹ

معروف ہدایتکار ابو علیحہ بھی سینما گھروں کی بحالی کی اہمیت پر زور دے چکے ہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے سینما گھروں کی بقا اور ترقی کے لیے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کی فلموں کی نمائش کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

احمد علی بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پیغام دیا کہ سینما انڈسٹری کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ دنیا بھر کی فلمیں یہاں آئیں، چاہے وہ ہالی ووڈ ہو، بالی ووڈ، لالی ووڈ یا دیگر ممالک کی فلمیں۔

 انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ پاکستان میں سینما گھروں کی بندش کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اور اس رجحان کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسرے ممالک کی فلموں کو سینما میں دکھایا جائے تاکہ انڈسٹری میں بہتری آسکے۔

احمد علی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مزید سینما گھروں کو بند ہوتا نہیں دیکھ سکتے، ہمیں اپنے سینما گھروں کو بچانے کے لیے انہیں سپورٹ کرنا ہوگا تاکہ یہ انڈسٹری اپنی جگہ برقرار رکھ سکے۔

 ان کے مطابق یہ مسئلہ صرف پاکستان تک محدود نہیں، بلکہ عالمی سطح پر بھی سینما کی بقا اور فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

اس سے قبل معروف ہدایتکار ابو علیحہ بھی سینما گھروں کی بحالی کی اہمیت پر زور دے چکے ہیں۔

انہوں نے بالی ووڈ فلموں پر عائد پابندی کے خاتمے کو سینما انڈسٹری کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا تھا تاکہ مقامی صنعت کو دوبارہ فروغ حاصل ہو۔

تازہ ترین