عرفان پٹھان کی ویڈنگ اینیورسری پر بھی عامر اور گوری ایک ساتھ؟
ویڈیو میں نیٹیزنز نے گوری کو تلاش کرلیا

ان دنوں ہر جانب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور انکی نئی محبت گوری خان کے نام کے چرچے عام ہیں،جیسے ہی عامر خان نے حال ہی میں ایک ملاقات کے دوران اپنی نئی محبت گوری سپراٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا وہیں تمام تر توجہ اور عوامی دلچسپی فوری طور پر بنگلور سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کی طرف مبذول ہو گئی۔
حالانکہ اس ملاقات سے قبل کوئی گوری کو نہیں جانتا تھا لیکن اب جبکہ اس تعلق کا باضابطہ اعلان ہوگیا ہے وہیں نیٹیزنز کو وہ وقت بھی یاد آگیا جب سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی ویڈنگ اینیورسری پر عامر خان بھی شامل ہوئے۔
اس لمحے جو چیز صارفین کی نظروں سے گزری وہ تھی عامر کیساتھ گوری کی شرکت جو صوفے پر بیٹھی پائی گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ نے پچھلے ماہ کرکٹر عرفان پٹھان کی شادی کی سالگرہ میں بھی ایک ساتھ شرکت کی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عرفان پٹھان اپنی اہلیہ کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں، جبکہ عامر خان بھی ان کے ساتھ کھڑے ہو کر تالیاں بجا رہے ہیں۔
تاہم اس لمحے جب کیمرہ تقریب میں شریک تمام مہمانوں کی جانب گیا تو نیٹیزنز نے دعویٰ کیا کہ گوری بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔

ریڈٹ صارف کے دعوؤں کے مطابق اس کلپ میں نظر آنے والی وہ خاتون جو چشمہ پہنے، دھاری دار ٹاپ میں نظر آ رہی ہیں اور دائیں کونے میں صوفے کے پیچھے کھڑی ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ گوری ہی ہیں ۔
عامر خان اور گوری سپراٹ کی کہانی:
یاد رہے کہ اس میڈیا پریس میٹ میں عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ گوری سپراٹ سے 25 سال پہلے ملے تھے، لیکن بدقسمتی سے ان کا رابطہ ختم ہو گیا تھا۔ تاہم، دوبارہ ملاقات کے بعد، دونوں میں خاص تعلق بنا اور اب وہ پارٹنرز کے طور پر ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گوری کو شوبز کی دیوانی دنیا کے لیے تیار کر رہے ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کے سکون کو برقرار رکھنے کے لیے نجی سیکیورٹی کا بھی بندوبست کر رہے ہیں۔
اسی انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اب اپنے تعلقات کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ تو عامر خان نے جواب دیا کہ ہم اب کمیٹڈ ہیں اور ہمیں لگا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کافی محفوظ محسوس کر رہے ہیں کہ ہم آپ سب کو بتا سکیں اور یہ بہتر ہے، اب مجھے چیزیں چھپانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
تاہم اداکار نے تسلیم کیا کہ وہ گوری کو اس اسپاٹ لائٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں جس میں وہ اب رہیں گی، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ یہ سب کیسا ہوگا، میڈیا کی دیوانگی کیسی ہو سکتی ہے اور اسے کسی حد تک تیار کیا ہے، وہ اس سب کی عادی نہیں ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ آپ سب مہربان ثابت ہوں گے۔
لگے ہاتھوں مزاحیہ انداز میں میڈیا سے مذاق کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ بھون کو اس کی گوری مل ہی گئی، جو کہ ان کی فلم ’لگان’ کی ایک دلچسپ حوالہ تھی۔
ساتھ ہی عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ کو اپنے خاندان سے بھی ملوایا، جنہوں نے انہیں خوش دلی سے قبول کر لیا۔
علاوہ ازیں 12 مارچ 2025 کو شاہ رخ خان اور سلمان خان سے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا تعارف بھی کروایا، جب وہ دونوں عامر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے تھے۔
گوری سپراٹ کون ہیں؟
گوری کا تعلق بنگلور سے ہے، ان کی والدہ ریتا سپراٹ بنگلور میں ایک بیوٹی سیلون کی مالک تھیں، گوری نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت بنگلور میں گزارا ہے، ان کے لنکڈان پروفائل کے مطابق، وہ اس وقت ممبئی میں سیلون چلا رہی ہیں۔
گوری کا ایک 6 سالہ بیٹا بھی ہے اور وہ عامر خان کو 25 سال سے جانتی ہیں، دونوں نے 18 ماہ پہلے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 2 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی