وائرل اسٹوریز

رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم کی ‘جیتو پاکستان‘ شوخیاں وائرل

دونوں اداکاروں کی مزاحیہ ریلز مداحوں میں مقبول

Web Desk

رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم کی ‘جیتو پاکستان‘ شوخیاں وائرل

دونوں اداکاروں کی مزاحیہ ریلز مداحوں میں مقبول

دونوں اداکاروں کی مزاحیہ ریلز مداحوں میں مقبول
دونوں اداکاروں کی مزاحیہ ریلز مداحوں میں مقبول

یہ تو انسانی فطرت ہے کہ اگر آپ بور ہو رہے ہیں، پریشان ہیں، یا بس تھوڑا سا مزہ چاہتے ہیں تو ہنسی سے بہتر کچھ نہیں ہے۔

اپنی بوریت میں ہم سب کو کچھ ایسا چاہیے ہوتا ہے جو ہمارے موڈ کو بہتر کرے اور ہماری پریشانیوں کو کچھ لمحوں کے لیے بھلا دے۔

اگر آپ بھی کسی ایسے کونٹینٹ کی تلاش مین ہیں تو  یہی وہ وقت ہے جب آپ کو اداکارہ  رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم کے انسٹاگرام ہینڈل کا رخ کرنا چاہئے کیونکہ  ان کی انسٹا ریلز ہمیشہ ہی انٹرٹینمنٹ کا مکمل پیکیج ہوتی ہیں۔

پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ٹی وی اسکرینز پر رمضان ٹرانسمیشنز اور معروف انٹرٹیننگ شو ‘جیتو پاکستان‘ کی نشریات کا آغاز ناظرین کو مکمل رمضان پیکیج فراہم کرتا ہے۔

جہاں افطار  ٹرانسمیشن کے ختم ہونے کے بعد پاکستانی عوام ٹیلی ویژن اسکرینز پر نظریں جمائے اداکار فہد مصطفی کے شو  جیتو پاکستان سے محظوظ ہوتے نظر آتے ہیں۔

جیتو پاکستان میں حاضرین کھیل کھیل میں انعامات جیتنے آتے ہیں اور اس پروگرام کی خاص بات یہ ہےکہ کنٹسٹنٹ کی جانب سے فہد مصطفی سے کی جانے والی دلچسپ باتیں سوشل میڈیا پر مقبول ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے  اپنی انسٹا ریلز  میں جیتو پاکستان کی کچھ وائرل ویڈیو کی لپ سنکنگ کی جہاں دونوں اداکاروں نے شو کے  سب سے مزے دار وائرل لمحات کو اور بھی مزیدار  بنا دیا ہے۔ 

آئیے رابعہ اور ریحان کی پانچ دلچسپ جیتو پاکستان ریلز دیکھتے ہیں۔

مجھے بائیک چاہیے

جیتو پاکستان کی آئیکونک وائرل کلپ ‘مجھے بائیک چاہیے‘ میں رابعہ اور ریحان نے ایک دلچسپ ٹوسٹ کے ساتھ ریل پوسٹ کی۔

 سچ بتائیں تو آپ یہ ریل دیکھ کر اپنی  ہنسی پر قابو  نہیں رکھ سکیں گے کیونکہ ان کے تاثرات، وقت کی ہم آہنگی، اور وہ اضافی ڈرامہ نے اس ریل کو  اصل سے بھی زیادہ مزے دار بنا دیا ہے۔

9 ونز آر 8

شاید آپ نے پہلے یہ نہیں جانا ہوگا، لیکن جان لیجئے؟ 9 ونز آر اصل میں 8 ہیں نہیں 9؟ ، یہ ریل حال ہی میں جیتو پاکستان کے سیٹ سے انسٹاگرام پر وائرل ہوئی۔

 جس میں ایک خاتون نو کا پہاڑا غلط سناتی ہیں اور بس پھر ہمارے ریل کپل نے اس مزیدار لمحے کو اپنے انداز میں پیش کرکے مزید انٹرٹیننگ بنادیا۔

ایکسکیوز می پلیز، مجھے گاڑی دے دیں

ایکسکیوز می، پلیز! مجھے گاڑی دے دیں! مجھے گاڑی چاہیے، پلیز! اگر آپ نے سوچا کہ یہ لمحہ اور زیادہ مزے دار نہیں ہو سکتا، تو رابعہ اور ریحان کا ورژن دیکھیں

جوہری کی دکان پر خواتین

جیتو پاکستان سے وائرل ہونے والی عالم آراء اور فہد مصطفی کی دلچسپ کنورسیشن کو رابعہ اور ریحان کی ایک بار پھر اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیت کے ساتھ پیش کیا۔

جسے دیکھ کر مداحوں کی جانب سے رابعہ اور ریحان کو ہوبہو ایکٹنگ کرنے پر کافی زیادہ سراہا بھی گیا۔

فلرٹنگ گون رونگ

فلرٹنگ گون رونگ میں جیتو پاکستان کی ایک مشہور کلپ کو پیش کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون فہد کو بتاتی ہیں کہ وہ کی ٹیچر، بیوٹیشین، اور گریجویٹ ہے لیکن ان سے تین بچے بھی ہیں۔

خاتون کی بات کے بعد فہد مصطفی کے دل ٹوٹنے والے ری ایکشن پر رابعہ اور ریحان کی اٹھ کھیلیاں مداحوں کی توجہ حاصل کرنے  میں کامیاب ہوگئیں۔

اگر آپ رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم کو فالو کرتے ہیں؟تو ہمیں کمنٹس میں بتائیں کہ آپ جیتو پاکستان سے ان کی کونسی ریل کا انتظار کررہے ہیں۔

تازہ ترین