ایشا دیول نے 'گولمال' اور 'اومکارا' میں کام کیوں نہ کیا؟
اداکارہ کی ماضی کے غلط فیصلوں پر لب کشائی

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ ایشا دیول نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کی گئی 'جلدبازی' اور غلط فیصلوں پر لب کشائی کردی۔
لیجنڈری اسٹار کپل دھرمیندر اور ہیما مالنی کی صاحبزادی ایشا دیول ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘تم کو میری قسم‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کیلئے انہوں نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی۔
انٹرویو کے دوران ایشا نے اپنی نجی زندگی سمیت پروفیشنل لائف پر بھی کھل کر بات کی تاہم انٹرویو سے ایشا کی جانب سے کریئر کے ابتدائی دنوں کے دوران بڑی فلموں کی پیشکشوں کو مسترد کرنے کا اعتراف کرنے کی بات مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
اپنے انٹرویو میں ماضی کے غلط فیصلوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ ایشا دیول کا کہنا تھا کہ ‘کچھ بہت ہی اچھی فلمیں تھیں جنہیں میں کر سکتی تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کیا سوچ رہی تھی اور میں نے انہیں نہ کہہ دیا، وہ فلمیں بعد میں بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئیں جن کا کریڈٹ میں اپنے نام کر سکتی تھی‘۔
جب میزبان نے پوچھا کہ کیا وہ فلمیں مسترد کرنے کا سبب تکبر تھا؟ تو ایشا نے فوراً وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں نہیں، اتنا متکبر نہ بنائیں کیونکہ جب میں فلموں میں کام کر رہی تھی تو میں اُس وقت بےوقوف اور معصوم لڑکی تھی، میں متکبر نہیں تھی جیسا کہ لوگ سوچتے ہیں‘۔
ایشا نے وضاحت کی کہ میں نے کچھ آفرز تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے مسترد کیں جبکہ کچھ اس لیے کہ میں محسوس کرتی تھی کہ میں اس کردار سے انصاف نہیں کر سکوں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اِس کے علاوہ میں نے اپنی فیملی کی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی کچھ کرداروں کو مسترد کیا جنہیں میں اپنے لیے مناسب نہیں سمجھتی تھی۔
اپنے انٹرویو میں اداکارہ ایشا نے ان موقعوں کا بھی ذکر کیا جنہیں وہ کھو چکی تھیں، بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے 'گول مال' اور فلم ‘اومکارا‘ کے مشہور گانے 'بیڑی جلائی لے' کی بھی پیشکش ہوئی تھی، میں نے منع کیا جس کے بعد وہ موقع بپاشا باسو کو ملا۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہکیا ان ہٹ فلموں کو دیکھنے کے بعد انہیں اپنے فیصلوں پر افسوس ہوتا ہے، تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ‘یقیناً ہر اداکار ایسا محسوس کرتا ہے، مجھے بھی دکھ ہوا اور میرا دل چاہا کہ میں اپنا سر دیوار پر دے ماروں‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایشا دیول معروف اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں انہوں نے سال 2002 میں فلم ‘کوئی میرے دل سے پوچھے‘ کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا۔
اگرچہ فلم میں ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا مگر ان کی ابتدائی فلمیں باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکیں۔
-
اسکینڈلز 1 منٹ پہلے
وارث بیگ نے بھی ابھیجیت بھٹاچاریہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
انفوٹینمنٹ 17 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 57 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ