سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
فلم رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان رواں سال عید کے ویکینڈ پر اپنی فلم سکندر کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپس آ رہے ہیں، فلم کی پروڈکشن مکمل ہوگئی ہے جس کی پروڈکشن ساجد ناڈیاڈوالا اور ہدایت کاری آر مرگدوس نے کی ہے۔
سلمان خان کی یہ فلم اس سال کی موسٹ اوویٹڈ فلموں میں سے ایک ہے، جس میں رشمیکا مندانا کو لیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ اداکار ستیاراج اور پراتیک ببر فلم میں منفی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکندر کی شوٹنگ جون 2024 میں شروع ہوئی تھی اور 90 دنوں کی شوٹنگ کے دوران بھارت بھر میں مختلف مقامات پر فلم کی عکس بندی کی گئی جس کے بعد یہ فلم گزشتہ رات ممبئی کے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں اپنے آخری سین کی شوٹنگ کے ساتھ مکمل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آخری دن کی شوٹنگ پر سلمان خان، رشمیکا مندانا، ساجد نڈیاڈوالا اور آر مرگدوس سیٹ پر موجود تھے۔
سین کی بات کی جائے تو یہ یہ سین سلمان اور رشمیکا کے درمیان ایک پیچ ورک سین تھا جو باندرا میں شوٹ کیا گیا تھا جس کی ریکارڈنگ ٹیم نے رات 8:30 بجے کے قریب شوٹنگ مکمل کی۔
رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے بعد سلمان خان نے فوراً اپنی داڑھی صاف کی جو وہ سکندر میں اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق رکھے ہوئے تھے جبکہ حقیقت میں سلمان ہمیشہ کلین شیو لک پسند کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 'سکندر' کی اہم شوٹنگ جنوری میں مکمل ہوگئی تھی، تاہم سلمان، رشمیکا اور دیگر کاسٹ ممبران نے فروری اور مارچ میں کچھ پیچ ورک سینز اور پروموشنل گانے شوٹ کیے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’فلم کی ایڈٹ اور پوسٹ پروڈکشن ورک کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور اب فلم کی کلر گریڈنگ، وی ایف ایکس اور بیک گراؤنڈ پر کام جاری ہے۔
سکندر کے آخری پرنٹس اگلے 5 دنوں میں مکمل ہو جائیں گے، اور اس کے ساتھ ہی تھیٹر کی ریلیز کی گنتی شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم 2025 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی، سلمان خان اپنی فلمیں عید کے موقع پر ریلیز کرنے کے لئے مشہور ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 16 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی