اسکینڈلز

گرل فرینڈ کے ساتھ ہولی کھیلتے عامر ‘ٹھرکی‘ قرار

اداکار کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو ناراض کردیا

Web Desk

گرل فرینڈ کے ساتھ ہولی کھیلتے عامر ‘ٹھرکی‘ قرار

اداکار کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو ناراض کردیا

اداکار کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو ناراض کردیا
اداکار کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو ناراض کردیا

معروف بھارتی ٹی وی اداکار عامر علی نے چند دن پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ انکیتا کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

 عامر جو کہ اداکارہ سنجیدہ شیخ سے  شادی شدہ سے طلاق کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا سے اعتراف کیا کہ انہوں نے محبت کو دوسرا موقع دیا ہے اور وہ انکیتا ککریتی نامی خاتون کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

 اس خبر نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی تھی اور اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انکیتا اور عامر کی  ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو ہولی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عامر انکیتا کے گردن، سینے اور جسم کےدیگر حصوں پر رنگ لگا رہے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر  نیٹیزنز نے اداکار عامر علی اور  ان کے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے  عامر کو 'سستے پبلسٹی اسٹنٹ' اور 'ٹھرکی' قرار دے دیا جبکہ کچھ صارفین نے اس عمل کو نازیبا قرار دیا۔

 ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ویڈیو ریڈ فلیگ وائبز دیتی ہے کیونکہ جسطرح عامر اپنی گرل فرینڈ کو رنگ لگارہے ہیں ایسا ایک بوائے فرینڈ نہیں کرسکتا‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ عامر ہولی کھیل رہے ہیں یا اپنی ٹھرک مٹارہے ہیں‘۔

 جبکہ ایک اور صارف نے اس بات پر سوال اٹھایا کہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور عامر جو کہ مسلمان ہیں، ہولی کیوں کھیل رہے ہیں؟’

واضح رہے کہ عامر علی نے سال 2012 میں سنجیدہ شیخ سے شادی کی تھی  جن سے دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، تاہم سال 2020 میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے تھے اور 2021 میں ان کی طلاق ہو گئی۔

انکیتا اور عامر کے تعلق کے بارے میں

اداکار عامر علی نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘انکیتا کے ذریعے دوبارہ محبت ملنا ان کے لیے ایک نیا اور خوشگوار تجربہ ہے‘۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہر کسی کو محبت کرنے کا حق ہے یقینی طور پر کسی کو تو آگے بڑھنا تھا اور میں خوش ہوں کیونکہ میں انکیتا کو قریب سے جان رہا ہوں اور  مجھے یہ احساس خوشی دے رہا ہے ہم نے اب تک یہ پانچ ماہ کا وقت گزرا ہے اور ابھی یہ صرف ابتدا ہے‘۔

عامر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے نئے رشتہ سے خوش ہیں اور انکیتا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں یہ احساس دلایا کہ ان کے دل میں ابھی بھی محبت موجود ہے۔

یاد رہے کہ کام کے محاذ پر اداکار عامر علی  آخری بار سیریز ‘ڈاکٹرز‘ میں نظر آئے تھے