انفوٹینمنٹ

ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی

اداکار ابھیشیک بچن نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

Web Desk

ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی

اداکار ابھیشیک بچن نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

اداکار ابھیشیک بچن نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا
اداکار ابھیشیک بچن نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن فلم انڈسٹری میں اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ‘بی ہیپی‘ کی ایک دل کو چھو لینے والی کہانی میں والد اور بیٹی کے رشتہ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ 

 فلم میں ابھشیک نے 'شِو' کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک محنتی اور محبت کرنے والا والد ہے اور اپنی بیٹی دھارا کے خوابوں کو پورا کرنے میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔

 دھارا کا خواب ہے کہ وہ ملک کے سب سے بڑے ڈانس ریئلٹی شو میں حصہ لے اور اس سفر میں شِو کو ڈانس کا کوئی تجربہ نہیں ہے مگر وہ اپنی بیٹی کی حمایت کے لیے خود ڈانس سیکھتا ہے جس سے ان کے رشتہ کی گہرائی اور محبت مزید نکھر کر آتی ہے۔

فلم کے بعد ابھشیک بچن نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی  اپنے بطور والد  ہونے والے تجربات کے حوالے سے بھی مداحوں سے  کھل کر بات کی۔

اپنے  انٹرویو میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ  ‘جب سے وہ بیٹی کے والد بنے ہیں، انہوں نے اپنے کاموں اور پروجیکٹس کے انتخاب میں احتیاط برتی ہے‘۔ 

ابھیشیک کا کہنا تھا کہ ‘وہ ایسی فلموں میں کام کرنا پسند کرتے ہیں جنہیں وہ اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ دیکھ سکیں، اس لیے وہ ایسے پروجیکٹس سے گریز کرتے ہیں جن میں جنسی مواد یا زیادہ قابل اعتراض مواد ہو کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی ان کی فلموں کو دیکھ کر اَن کمفرٹیبکل ہو‘۔

ابھیشیک کے انٹرویو کی کلپ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن مین مداح بطور  والد کے اپنی بیٹی کے ابھشیک  کےجذبات اور نظریات کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ابھشیک بچن  کی حالیہ فلم 'بی ہیپی' 14 مارچ 2025 کو ہولی کے موقع پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی۔ 

اس فلم میں اداکارہ  نورا فتیحی، جانی لیور، اور ہارلین سیٹھی جیسے معروف اداکاروں نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں، فلم کی ہدایت کاری ریمو ڈسوزا نے کی ہے، اور یہ ایک جذباتی کہانی ہے جو عزم، محبت اور خاندانی حمایت کو اجاگر کرتی ہے۔

تازہ ترین