انفوٹینمنٹ

اداکاری پر تنقید کرنے پر ابراہیم علی خان کی پاکستانی نقاد کو دھمکیاں

ابراہیم علی خان نے حال ہی میں فلم ’ نادانیاں’ سےڈیبیو کیا ہے

Web Desk

اداکاری پر تنقید کرنے پر ابراہیم علی خان کی پاکستانی نقاد کو دھمکیاں

ابراہیم علی خان نے حال ہی میں فلم ’ نادانیاں’ سےڈیبیو کیا ہے

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

بالی وڈ کے اسٹار کڈ ابراہیم علی خان نے حال ہی میں فلم ’نادانیاں‘ سے ڈیبیو کیا ہے ، جس پر ان کی اداکاری سے متعلق کچھ مثبت تبصرے کیے جارہے ہیں تو کہیں منفی باتیں بھی کی جارہی ہیں جو کہ فلم انڈسٹری میں ایک عام سی بات ہے۔

ابراہیم علی خان چونکہ فلم انڈسٹری میں نئے ہیں اس لئے انہوں نے اپنی اداکاری پر ہونے والی تنقید کو کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا اور ایک نقاد کو کھری کھری سنادیں اور وہ نقاد بھی پاکستانی نکلا۔

ابراہیم علی خان اپنی فلم ’نادانیاں‘ کے حوالے سے خبروں میں ہیں، ان کی اداکاری کو لیکر کافی مداح مایوس نظر آئے ، ناظرین ان کی اداکاری پر تنقید کررہے تھے بلکہ کئی فلمی ناقدین نے یہ تک کہہ دیا کہ ان کی آواز کسی اور نے ڈب کی ہے۔

ایک پاکستانی فلمی نقاد تیمور اقبال نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس فلم پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم کی اداکاری کا مذاق اڑایا اور ان کی ’بڑی ناک‘ پر طنز کیا لیکن پھر کچھ غیرمتوقع ہوا اور ابراہیم علی خان نے اس پاکستانی نقاد کو کھری کھری سنا دیں۔

پاکستانی نقاد تیمور نے ابراہیم علی خان کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں نظر آیا کہ فلم پر منفی تبصرہ کرنے اور ان کی ناک پر طنز کرنے کے بعد، ابراہیم نے انہیں براہ راست پیغام بھیجا۔

اس پیغام میں ابراہیم نے لکھا کہ تیمور، تمہارا نام میرے بھائی تیمور کی طرح ہے ، تم نے میرے بھائی کا نام پایا لیکن جانتے ہو تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ، تم بدصورت اور کچرا کنڈی جیسے ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، اس لیے زحمت نہ کرو، وہ تمہاری طرح ہی فضول ہیں، بدصورت کمینے، مجھے تم اور تمہارے خاندان کے لیے افسوس ہوتا ہے اور اگر میں تمہیں سڑک پر کہیں دیکھ لوں، تو میں تمہیں تمہاری موجودہ حالت سے بھی زیادہ بدصورت بنا دوں گا، تم چلتے پھرتے گندگی کے ڈھیر ہو۔

تیمور نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہوئی نا بات، یہی وہ شخص ہے جسے میں فلم میں دیکھنا چاہتا تھا، نہ کہ ایک جعلی سا اداکار ، لیکن ہاں ناک کے متعلق میرا تبصرہ واقعی غلط تھا، باقی سب پر میں قائم ہوں، آپ کے والد کا بہت بڑا مداح ہوں، انہیں مایوس مت کرنا'۔

جیسے ہی نقاد نے یہ اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا، بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے اس پر تبصرے کیے۔

ایک صارف نے سیف کی اہلیہ، اداکارہ کرینہ کپور خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا براہ کرم انہیں سکھائیں کہ تنقید کو اچھے طریقے سے قبول کریں اور نرمی سے جواب دیں جبکہ ایک اور صارف نے ابراہیم کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم سب کچھ سامنے لا رہے ہیں، تو وہ بھی دکھائیں جو آپ نے لکھا تھا، پھر دیکھتے ہیں کہ آیا آپ کو اس جواب کی ضرورت تھی یا نہیں۔

فلم 'نادانیاں' کے بارے میں

فلم "نادانیاں" ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی پہلی فلم ہے، جو 7 مارچ 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔

اس فلم کی کہانی پِیا (خوشی کپور) اور ارجن (ابراہیم علی خان) کے گرد گھومتی ہے۔ پِیا جنوبی دہلی کی ایک آزاد خیال اور روشن خیال لڑکی ہے، جبکہ ارجن نوئیڈا کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہے۔ ان دونوں کی ملاقات ایک دلچسپ سفر کا آغاز کرتی ہے، جو محبت، شرارت اور معصومیت سے بھرپور ہے۔

فلم کی ہدایتکاری شونا گوتم نے کی ہے، جو اس پروجیکٹ کے ذریعے اپنی ہدایتکاری کا آغاز کر رہی ہیں، یہ فلم دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے ۔

مجموعی طور پر، "نادانیاں" ایک رومانوی ڈرامہ ہے جو پہلی محبت کی معصومیت اور خوشی کو اجاگر کرتا ہے، اور نوجوان نسل کے ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے۔