انفوٹینمنٹ

عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری کی تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

اداکار نے اپنی 60ویں سالگرہ سے ایک روز قبل گوری سپراٹ کا میڈیا سے تعارف کرایا

Web Desk

عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری کی تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

اداکار نے اپنی 60ویں سالگرہ سے ایک روز قبل گوری سپراٹ کا میڈیا سے تعارف کرایا

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی نئی نویلی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کی تازہ ترین تصویر سامنے آگئی۔

حال ہی میں عامر خان نے اپنی زندگی میں تیسری محبت کی تصدیق کرتے ہوئے گوری نامی خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کیا۔

جمعرات کو اپنی ساٹھویں (60) سالگرہ سے ایک روز قبل ایک غیر رسمی میٹ اینڈ گریٹ تقریب کے دوران، عامر نے گوری کا میڈیا سے تعارف کرایا۔

عامر نے اپنے بانڈ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے شیئر کیا کہ 'میں نے سوچا کہ آپ سب کے لیے اس سے ملنا ایک اچھا موقع ہوگا، اس طرح ہمیں چھپ کر نہیں رہنا پڑے گا، اس نے کل رات شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی ملاقات کی'۔

گوری سپراٹ اور عامر خان گزشتہ 25 سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن دونوں کے دلوں میں گزشتہ 18 ماہ سے ایک دوسرے کے لیے محبت کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، تاہم انہوں نے اس بارے میں کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی۔

عامر خان نے اپنی سالگرہ سے ایک روز قبل منعقدہ تقریب میں اچانک گوری کو متعارف کروا کر سب کو حیران کردیا تھا، تاہم انٹرنیٹ پر گوری سے متعلق محدود معلومات اور گِنی چُنی تصاویر اور ویڈیوز دستیاب ہیں۔

دریں اثنا اس تقریب میں گوری سپراٹ کی ایک نئی تصویر سامنے آگئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

ڈارک بلیو لیگنگس کے ساتھ سادہ نیلے رنگ کے کرتہ میں ملبوس گوری سپراٹ کی اس تازہ ترین تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ میں سادہ کالا بیگ اٹھائے اور آنکھوں پر گلاسز پنی گوری بظاہر انتہائی نفیس اور باوقار شخصت کی مالک نظر آرہی ہیں۔

دونوں نے ایک دوسرے کی خوبیاں بتادیں

تقریب میں عامر خان نے گوری سپراٹ کو میڈیا سے متعارف کرواتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور گوری دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کمیٹڈ ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیٹلڈ محسوس کرتے ہیں۔

دوسری جانب گوری سپراٹ بالی وڈ فلمیں دیکھنی کی شوقین نہیں ہیں اور انہوں نے عامر خان کی صرف 2 فلمیں 'دل چاہتا ہے' اور 'لگان' دیکھ رکھی ہیں، لوگ یہ جاننے کیلئے متجسس تھے کہ عامر خان کی فلمیں نہیں تو پھر آخر وہ کونسی خوبیاں تھیں جو گوری کو بھا گئیں؟

اس کا جواب خود گوری نے دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’میں ایک ایسا شخص بطور لائف پارنٹر چاہتی تھی جو نرم طبع، باوقار اور خیال رکھنے والا ہو‘ جس پر عامر نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’اور پھر تمہیں میں مل گیا؟‘

تقریب میں عامر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی پارٹنر گوری کے لیے 'کبھی کبھی میرے دل میں' گانے کی چند سطریں بھی گائیں۔

عامر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں 60 سال کی عمر میں نہیں جانتا، میرے لیے شادی کرنا مناسب ہے یا نہیں لیکن میرے بچے بہت خوش ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری سابق بیویوں کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات ہیں۔'

عامر اور گوری کسطرح ملے؟

گوری، اصل میں بنگلورو کی رہنے والی ہیں، اور عامر 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن تقریباً ڈیڑھ سال قبل جب وہ ممبئی آئیں تو ان کا دوبارہ رابطہ ہوا۔

اداکار نے اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ 'گوری اتفاق سے ممبئی میں تھی اور اچانک ہماری ملاقات ہوئی, پھر ہم رابطے میں رہے اور پھر سب کچھ قدرتی طور پر ہوتا چلا گیا'۔

گوری، جن کا ایک چھ سالہ بیٹا ہے، نے وضاحت کی کہ وہ کسی شریف اور ذہین شخص کی تلاش میں تھی اور وہ عامر کے ملنے پر خوش ہیں۔

عامر نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں گوری کی شمولیت کو اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ 'وہ اب میرے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کر رہی ہے'۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچے اس رشتے سے خوش ہیں، ساتھ ہی کہا کہ 'میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اپنی سابقہ بیویوں کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات ہیں۔'

عامر خان نے گوری کیساتھ تعلق میڈیا سے کیسے چھپایا؟

عامر نے میڈیا اور مداحوں پر جو سب سے بڑا بم گرایا گیا وہ یہ تھا کہ وہ اور گوری 18 ماہ سے ساتھ ہیں، خود کو ریلیشن شپ میں قرار دیتے ہوئے، عامر نے میڈیا کے ساتھ مذاق کیا کہ 'دیکھا کچھ بھی پتا نہیں چلنے دیا میں نے تم لوگوں کو'۔

حال ہی میں قیاس آرائیاں جاری تھیں اور یہاں تک کہ عامر کی انڈسٹری سے باہر کسی سے ڈیٹنگ کی ایک غیر تصدیق شدہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی۔

لیکن بھارت کے سب سے بڑے فلمی ستاروں میں سے ایک، 18 ماہ سے کسی کو ڈیٹ کررہے ہیں اور شاید ہی کوئی اس بارے میں جانتا ہو۔

عامر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسے کیسے مینج کیا اور بتایا کہ 'ایک تو وہ بنگلور میں رہتی ہیں، یا کچھ عرصہ پہلے تک وہیں رہتی تھیں، اس لیے میں ان سے ملنے کے لیے پرواز کرتا تھا اور وہاں میڈیا کی جانچ کم ہے۔ اس لیے ہم ریڈار سے چھپے رہے'۔

اس پر عامر نے بالی وڈ کے دیگر خانز پر ہلکا پھلکا طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے گھر پر فوکس تھوڑا کم ہے، آپ لوگ مِس کر دیتے ہو'۔

عامر خان کی ازدواجی زندگی

خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن کے ساتھ وہ 1986 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے دو بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں، جوڑے نے 2002 میں طلاق لے لی۔

بعد ازاں خان نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی اور 2021 میں انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا، ان کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے جو سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا۔

عامر خان کا اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ اچھا رشتہ ہے۔ وہ خوشگوار شرائط پر قائم رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان کو آخری بار لال سنگھ چڈھا میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر ایک بڑی ناکام فلم تھی۔ اب وہ 'ستارے زمین پر' کے ساتھ واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں، ایک ایسی فلم جو انہیں تارے زمین پر کے اداکار درشیل سفاری کے ساتھ دوبارہ جوڑ دے گی۔

وہ 'لاہور 1947' کو بھی پروڈیوس کررہے ہیں، جو راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والا ایک تاریخی ڈرامہ فلم ہے۔

تازہ ترین