انفوٹینمنٹ

جویریہ سعود نے اہلخانہ کے ہمراہ نعتیہ کلام پیش کردیا

معروف اداکارہ نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے اہلخانہ کو مدعو کیا

Web Desk

جویریہ سعود نے اہلخانہ کے ہمراہ نعتیہ کلام پیش کردیا

معروف اداکارہ نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے اہلخانہ کو مدعو کیا

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنے رمضان شو میں اہلخانہ کے ہمراہ نعتیہ کلام پیش کردیا۔

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی تمام ٹیلی ویژن چینلز پر خصوصی نشریات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جن میں ہونے والی گفتگو اور مباحث کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ان دنوں اداکارہ جویریہ سعود بھی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، جس میں شوبز سے وابستہ مہمانوں سمیت علماء کرام کو مدعو کرکے دینی مسائل پر بات چیت کی جاتی ہے۔

آج جویریہ سعود نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے اہلخانہ کو مدعو کیا جن کے ساتھ ملکر انہوں نے ایک خوبصورت نعت پڑھی۔

جویریہ کے ساتھ انکے شوہر معروف اداکار اور پروڈیوسر سعود اور دونوں بچوں نے بیک وقت عربی، اردو اور انگریزی میں خوبصورت انداز میں نعت پڑھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین بھی جویریہ سعود اور اہلخانہ کی خوبصورت اور دل موہ لینے والی نعت کو پسند کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ جویریہ سعود کے شوہر سعود قاسمی کا تعلق ایک مذہبی خاندان سے ہے اور وہ مولانا ظاہر قاسمی کے بیٹے ہیں اور معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی انکے چچا ہیں۔

جویریہ سعود کا مختصر تعارف

جویریہ سعود ایک معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جو اپنی اداکاری کے علاوہ دبنگ اندازِ گفتگو کی وجہ سے مشہور ہیں، وہ مختلف سماجی مسائل پر بھی اکثر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

وہ ایک بہت باصلاحیت پروڈیوسر اور اداکار ہیں، جنہیں یہ زندگی ہے، نند، پرستان، بےبی باجی، بے بی باجی کی بہوئیں اور محبت ست رنگی جیسے ڈراموں میں اپنے کام کے لیے خوب سراہا گیا۔

اِن دنوں مداح ڈرامہ سیریل 'بجو' اور 'محبت اور مہنگائی' میں جویریہ سعود کی پرفارمنس کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین