فہد مصطفیٰ نے بالآخر 'فرشی شلوار' پہن لی
اداکار کی ٹرینڈنگ لباس میں اسٹائلش تصاویر

پاکستانی اداکار و شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو میں فیشن میں واپس آنے والی فرشی شلوار پہن کر سب کو حیران کر دیا۔
ان دنوں ٹرینڈ میں آنے والا لباس 'فرشی شلوار' ہے جو کسی کی نئی سوچ کا نتیجہ نہیں بلکہ دہائیوں قبل پاکستان میں سب سے زیادہ فیشن ایبل ڈریس تھا جس کو اب واپس لایا گیا ہے۔
فرشی شلوار پاکستان کی ثقافت کا اہم حصہ ہے اور اسے عموماً شادیوں اور دیگر خاص مواقع پر پہنا جاتا تھا۔
جہاں سوشل میڈیا پر جاتے ہی اب کوئی نہ کوئی سلیبریٹی اس ڈریس کو پہنی نظر آرہی ہے وہیں فہد مصطفیٰ نے بھی اس ٹرینڈ میں انٹرسٹ ظاہر کیا تھا اور فینز کو متجسس کردیا تھا کہ آیا فہد مصطفیٰ بھی یہ فیشن فالو کریں گے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فہد مصطفیٰ اپنے گیم شو کے دوران شائستہ لودھی سے یہ پوچھتے نظر آئے کہ 'یہ فرشی شلوار کے کے آیا ہوا ہے کچھ، کیا ہے یہ، زارا بیان کیجیے۔'
انہوں نے شائستہ لودھی سے یہ بھی کہا تھا کہ 'تو کیا یہ فرشی شلوار میں بھی پہن سکتا ہوں؟' جس پر شائشہ لودھی بولیں کہ 'جی آپ بالکل پہن سکتے ہیں، آپ نے کل جو جیکٹ پہن لی ہے نا اب تو آپ کچھ بھی پہن سکتے ہیں'۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ 'بیٹا جو میں پہن سکتا ہوں ناں وہ پورے پاکستان میں کوئی بھی کیری نہیں کرسکتا ہے'۔
اپنے بیان کے چند روز بعد ہی فہد مصطفیٰ نے وہ کر دکھایا جسکی فینز کو توقع تھی اور فرشی شلوار پہن کر ’گیم شو‘ میں اسٹائلش انٹری دیتے نظر آئے۔
فہد مصطفیٰ نے اس ٹرینڈنگ جوڑے کو پہن کر شاندار فوٹوشوٹ بھی کروایا جس کی تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں۔
فہد مصطفیٰ نے اس شلوار کو گیم شو کے دوران اس طریقے سے پہن کر اپنے مداحوں کو ایک نیا پیغام دیا کہ وہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید انداز میں بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں۔
فہد کا یہ اقدام نہ صرف ان کے فیشن کی پسند کا عکاس تھا بلکہ یہ بھی ثابت کرتا دکھا کہ وہ پاکستانی ثقافت سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور اسے اپنے روزمرہ کے انداز میں بھی اجاگر کرتے ہیں۔
گیم شو کے دوران فہد مصطفیٰ کا یہ نیا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جہاں ایک طرف لوگ ان کے منفرد لباس کو دیکھ کر خوش ہوئے وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی ان کی اس چھوٹی سی تبدیلی پر خوب بحث ہونے لگی۔
ان کے مداحوں نے تو فہد کے اس اسٹائل کو سراہا اور کہا کہ ۔فہد مصطفیٰ نے ہمیشہ اپنی انفرادیت کو اجاگر کیا ہے اور اس بار بھی وہ پاکستانی روایات کو جدید انداز میں پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں‘ ، جبکہ متعدد ان کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے دکھے کہ ’یہ انسان ٹی آر پی کیلءے کچھ بھی کرسکتا ہے‘۔
ان کا یہ لباس نہ صرف پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں کچھ نیا اور دلچسپ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:











-
وائرل اسٹوریز 46 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 60 منٹ پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار