فیشن

ماورا حسین نے اپنا وعدہ بالآخر پورا کردیا

امیر گیلانی کیساتھ شادی کے بعد پہلا شوٹ وائرل

Web Desk

ماورا حسین نے اپنا وعدہ بالآخر پورا کردیا

امیر گیلانی کیساتھ شادی کے بعد پہلا شوٹ وائرل

امیر گیلانی کیساتھ شادی کے بعد پہلا شوٹ وائرل
امیر گیلانی کیساتھ شادی کے بعد پہلا شوٹ وائرل

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماورا حسین نے اپنے فینز سے کیا وعدہ بالآخر پورا کردیا۔

ماورا حسین  ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاکستانی شوبز کا حصہ ہیں جنہوں نے کامیڈی ڈرامہ 'کھچڑی سالسہ' سے 2011 میں اداکاری کا کریئر شروع کیا اور 'ایک تمنا لاحاصل سی' سے شہرت حاصل کی۔

جس کے بعد ماورا نے بے شمار مشہور ڈراموں میں کام کیا جن میں 'میں بشریٰ'، 'آہستہ آہستہ'، 'مریم'، 'حاصل'، 'ثبات'، ''داسی'، 'قصہ مہر بانو کا'، 'نیم' اور 'جفا' قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ ماورا نے بالی وڈ فلم 'صنم تیری قسم' میں بھی ہیروئن کا کردار نبھایا اور خاصی پذیرائی حاصل کی جبکہ وہ 'جوانی پھر نہیں آنی2' میں بھی کام کرچکی ہیں۔

اداکار امیر گیلانی بھی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے جانے جاتے ہیں لیکن جب انہیں ڈراما سیریل ’ثبات’ اور ’نیم’ میں ماورا کیساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تو یہ جوڑی ناظرین کو بے حد پسند آئی۔

اگرچہ ثبات کے بعد سے ہی ماورا اور امیر گیلانی کے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھے ہونے کی چہ مگوئیاں جاری تھیں اور دونوں اکثر اکٹھا دیکھے جاتے تھے لیکن اس کےباوجود انہوں نے اپنے تعلق پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور 5 سال کے عرصے بعد اچانک نکاح کا سرپرائز دے دیا۔

امیر گیلانی نے اپنی دیرینہ دوست ، ساتھی اداکارہ اور محبت ماورا حسین کیساتھ نکاح کرکے نئی زندگی کی شروعات کرلی ہے۔

لیکن شادی کے بعد جہاں ہر نوبیاہتا جوڑا ایک ساتھ کپل فوٹوز سے تعریفیں اور محبتیں سمیٹتا ہے وہیں ماورا نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں امیر گیلانی کیساتھ تصویر شیئر کرنے پر نظر بد لگ جانے کا خوف محسوس ہوتا ہے۔

لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے فینز سے وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ بہت جلد کپل فوٹو شیئر کریں گی جو کہ اب اپنا کیا وعدہ پورا کرگئیں۔

حال ہی میں ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر و اداکار امیر گیلانی کے ہمراہ دلکش پوز دیتے دیکھا گیا۔

دراصل یہ فوٹو شوٹ کلاتھنگ برانڈ ’سفائر’ کے عید کلیکشن کے لیے کیمرے میں قید کیا گیا تھا جس میں امیر گیلانی آف وائٹ رنگ کا کُرتا اور سفید ٹراوزر پہنے نظر آئے جسکے ساتھ سیاہ جوتوں سے انہوں نے اپنے لُک کو مکمل کیا تھا جبکہ ماورا حسین نے سبز رنگ کا نہایت دلکش لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس سلور کڑھائی کی گئی تھی۔

ساتھ ہی ماورا  نے اپنے لباس کو چار چاند لگانے کیلئے میچنگ دوپٹہ اور پیٹرن والے ٹراوزر کا انتخاب کیا جو ان پر بہت جچ رہا تھا۔

ساتھ ہی کلائی میں گھڑی اور انگوٹھیوں کیساتھ پیروں میں سلور پمپی میں ماورا  اپنے اوور آل لُک کو انتہائی سادہ رکھا کر کیپشن میں شاعرانہ انداز اپنا کر فینز کی تمام تر تعریفوں کا محور بن گئیں۔

کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ،‘آ ہی جاتا ہے جس پر دل آنا ہوتا ہے’۔

ماورا اور امیر گیلانی کی دلکش تصویریں یہاں دیکھیں:

فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام


فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ ماورا حسین انسٹاگرام


تازہ ترین