فرشی شلوار تنازع کا شکار، ایچ ایس وائے اور ماریہ بی میں اختلافِ رائے
فرشی شلوار کون پہنے کون نہیں؟ ایچ ایس وائے بھی بول پڑے

پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے نے بھی فیشن ٹرینڈ فرشی شلوار پر اپنے خیالات کا اظہار رک دیا۔
فارشی شلوار پرانے فیشن ٹرینڈ کی واپسی ہے جع سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رہا ہے۔ تقریباً ہر ڈیزائنر کی نئی کلیکشن میں یہ روایتی لیکن اسٹائلش لباس شامل ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکیاں اس کے بارے میں ریلز اور پوسٹس شیئر کر رہی ہیں تاہم، سب لوگ اس ٹرینڈ سے متاثر ہوتے نہیں دکھ رہے اور متعدد افراد تو اس کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے بھی دکھ رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں کئی فیشن نقادوں اور ڈیزائنرز نے اس ٹرینڈ کی وضاحت کی ہے۔ ماریہ بی نے جہاں اس فیشن ٹرینڈ کے بارے میں انسٹاگرام پر ویڈیو بناکر اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں ایچ ایس وائے نے ندا یاسر کے رمضان شو 'شانِ سحور' میں فرشی شلوار کے اس وائرل ٹرینڈ پر بات کی۔
یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور خواتین کی پسندیدہ انتخاب بن چکا ہے۔ تاہم، اس کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔ ایچ ایس وائی کا ماننا ہے کہ یہ ہر عمر اور جسمانی ساخت کی خواتین پر موزوں ہے، جبکہ ماریہ بی کا خیال ہے کہ یہ مخصوص جسمانی ساخت والی خواتین پر بہتر لگے گا۔
ماریہ بی کا فرشی شلوار سے متعلق بیان:
ماریہ بی نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا تھا کہ 'یہ فیشن ایک مخصوص باڈی ٹائپ کے لیے موزوں ہے۔ ہر ٹرینڈ ہر ایک کیلئے نہیں ہوتا۔ ’
ماریہ بی کاکہنا تھا کہ ’میں اسے اپنی نوجوان بیٹی کو روزانہ پہنتے دیکھنا پسند کروں گی، لیکن چونکہ میں 45 سال سے زیادہ عمر کی ہوں اس لیے میں اسے ہر وقت پہننے کو ترجیح نہیں دوں گی۔’
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ زیادہ تر ان لڑکیوں پر جچتی ہے جو لمبی اور سلم ہوتی ہیں بجائے ان خواتین کے جو چھوٹے یا نارمل قد اور قدرے بھرے جسم کی مالک ہوں، لہذا کسی بھی ٹرینڈ کو فالو کرنے سے پہلے اپنی پرسنلٹی کو بھی مد نظر رکھیں’۔
ایچ ایس وائی کا مختلف نقطہ نظر:
ایچ ایس وائی نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریا بی سے مختلف رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو فرشی شلوار پہننی چاہیے کیونکہ یہ ہر کسی پر خوبصورت لگتی ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ایچ ایس وائی نے کہا کہ 'سب کو فرشی شلوار سلوانی چاہیے۔ فرشی شلوار ہماری ثقافت کے لیے بہترین انتخاب ہے کیونکہ پاکستان کی خواتین مختلف پس منظر سے آتی ہیں، کچھ ماڈرن ہیں اور کچھ نہیں، لیکن ایک چیز جو ان سب میں مشترک ہے وہ یہ ہے کہ وہ سب ایک ہی مذہب اسلام کی پیروکار ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں لیکن ساتھ ہی ان کی شرافت بھی قائم رہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وہ فیشن کو فالو کرنا چاہتی ہیں لیکن اپنے جسم کے خدو خال کو ظاہر نہیں کرنا چاہتیں۔ فرشی شلوار انہیں ایک جدید لیکن باوقار انداز فراہم کرتی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'میں آپ کو بتا دوں کہ آپ فرشی شلوار کو گھٹنے تک کی قمیص کے ساتھ پہن سکتے ہیں، یہ لمبی قمیص کے ساتھ بے حد اسٹائلش اور خوبصورت لگتی ہے۔ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ اسے صرف بہت چھوٹی قمیص کے ساتھ پہنا جانا چاہیے، میری کلیکشن میں فرشی شلواریں لمبی قمیص کے ساتھ شامل ہیں۔ یہاں تک کہ بھاری وزن والی خواتین بھی اپنی قمیص پر لمبے کٹ (چاک) لے کر اپنے مجموعی انداز کو بہتر بنا سکتی ہیں۔'
-
انفوٹینمنٹ 5 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی