گوری سے ریلیشن کے بعد کرن راؤ کا عامر خان سے اظہار محبت
عامر خان کی سالگرہ پر کرن راؤ نے ماضی کی یادیں تازہ کردیں
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا نئی گرل فرینڈ گوری اسپارٹ سے ریلیشن شپ آفیشل کرنے کے بعد سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا۔
عامر خان جو اداکاری میں پرفیکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی بہت آگے نکل چکے ہیں پہلے انہوں نے اپنی زندگی میں اداکارہ رینا دتہ کو شامل کیا جن سے اداکار کی پہلی شادی سن 1986 میں ہوئی۔
اس شادی سے عامر خان دو بچوں جنید اور ایرا کے باپ بنے لیکن پھر شادی کے سولہ سال بعد سال 2002 میں عامر اور رینا نے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اور پھر اسی طلاق کے بعد انکا نام اداکارہ پریتی زنٹا کیساتھ افیئرز کے سبب موضوع بحث بنا لیکن یہ تعلق زیادہ دیر پا قائم نہ رہ سکا اور دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے۔
بعد ازاں عامر خان کو دوسری شادی کرنے کی امنگ جاگی اور پھر کرن راؤ کو ڈیٹ کرنے کے بعد عامر خان نے سال 2005 میں ان سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا ‘ آزاد‘ پیدا ہوا لیکن سال 2021 میں عامر اور کرن نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا۔
اور یہاں بھی انکی محبتوں کی کہانی کا اختتام نہیں ہوا بلکہ عامر خان کا نام فلم ’دنگل’ کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا گیا۔
لیکن یہ تعلق بھی محض ایک افواہ ہی ثابت ہوا۔اور اب آخر کار عامر خان نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر نئے رشتہ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گوری کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہیں، گوری کی ایک 6 سالہ بیٹی بھی ہے اور یہ جوڑا پچھلے 25 سالوں سے ایک دوسرے کو جانتا ہے۔
اب جبکہ عامر اور گوری کا ریلیشن شپ پوری دنیا کو معلوم ہوچکا ہے وہیں سابقہ اہلیہ کرن راؤ اب بھی عامر کیلئے دل میں سافٹ کارنر رکھتی ہیں اور ہر اہم موقع پر ان سے اظہار محبت کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔
حال ہی میں کرن راؤ نے عامر خان کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پوسٹ شیئر کی جس میں ماضی کی حسین یادوں کیساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھ ڈالا۔
ڈائریکٹر پروڈیوسر کرن راؤ نے عامر خان کیساتھ ازدواجی زندگی میں گزارے گئے قیمتی لمحات جاری کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ،’ہماری زندگی کے وی وی وی آئی پی کو سالگرہ مبارک!’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ،’گلے لگانے، ہنسی بانٹنے اور ہمیشہ ہمارا ساتھ دینے کے لیے شکریہ۔ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں’۔
واضح رہے کہ کرن راؤ کی پوسٹ میں ان کی 2005 کی شادی کے ابتدائی دنوں کی تصاویر شامل تھیں، جن میں عامر خان اور ان کا بیٹا آزاد بھی نظر آئے۔
دوسری جانب کرن کے مداحوں نے اس پوسٹ کو بہت پسند کیا اور ان کی طلاق کے بعد بھی قائم رہنے والے خوبصورت رشتے کو سراہا۔
ایک صارف نے لکھا،’بہت پیاری پوسٹ! انہیں سالگرہ مبارک ہو۔" ایک اور نے تبصرہ کیا، کتنی خوبصورت تصویر! ان آنکھوں کو دیکھیں! تاہم، کچھ لوگوں نے عامر کے زندگی میں آگے بڑھنے پر ناپسندیدہ تبصرے بھی کیے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر سینما کے میدان میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے پی وی آر سنیماز نے عامر خان کیلئے ایک خصوصی فلم فیسٹیول کا اعلان کیا تھا۔




