بالی ووڈ

بالی وُڈ اسٹارز کے ساتھ ہنی سنگھ کے شاندار گانوں پر ایک نظر

ہنی سنگھ اور بالی وڈ اسٹارز کی کولیب ویڈیوز دیکھیے

طوبیٰ خضر حیات

بالی وُڈ اسٹارز کے ساتھ ہنی سنگھ کے شاندار گانوں پر ایک نظر

ہنی سنگھ اور بالی وڈ اسٹارز کی کولیب ویڈیوز دیکھیے

ہنی سنگھ اور بالی وڈ اسٹارز کی کولیب ویڈیوز دیکھئے
ہنی سنگھ اور بالی وڈ اسٹارز کی کولیب ویڈیوز دیکھئے

یو یو ہنی سنگھ بھارت کے سب سے مقبول فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کئی سالوں سے اپنے گانوں کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا ہے۔

 اپنے البمز اور سنگلز کے علاوہ ہنی سنگھ نے کئی مشہور بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ فلموں کے لیے بھی گانے تخلیق کیے ہیں۔ 

 آئیے ہنی سنگھ کی ان مشہور کولیبریشنز پر نظر ڈالیں جنہوں نے انڈسٹری میں ہلچل مچادی۔

لنگی ڈانس (شاہ رخ خان کے ساتھ)

لنگی ڈانس بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘چنئی ایکسپریس‘ کا ایک مزیدار گانا ہے۔ 

یہ گانا اداکار رجنی کانتھ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور اس ٹریک کو یو یو ہنی سنگھ نے کمپوز اور گایا ہے۔

 میوزک ویڈیو میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اپنے رقص کےشاندار مووز  دکھاتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جن کے ساتھ ہنی سنگھ خود بھی ویڈیو میں نظر آتے ہوئے لنگی میں اپنے منفرد انداز کے ساتھ Rap کرتے ہیں۔

پارٹی آل نائٹ (اکشے کمار کے ساتھ)

ہنی سنگھ کا ایک اور مشہور گانا ‘پارٹی آل نائٹ‘ ہے، جو  بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار کی سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم باس‘ ایک مزیدار پارٹی ٹریک ہے جیسا کہ گانے کے نام سے ظاہر ہوتا ہے یہ ایک پارٹی اینتھم ہے۔ 

اکشے کمار اور سوناکشی سنہا گانے کی  میوزک ویڈیو میں رقص کرتے  اور پارٹی کا ماحول گرم کرتے نظر آرہے ہیں جن کے ہمراہ ہنی سنگھ بھی ویڈیو میں شامل ہیں اور اکشے کے ساتھ ان کی دوستی کو دیکھنا انتہائی دلچسپ معلوم ہوتا ہے۔

یار نہ ملے (سلمان خان کے ساتھ)

یو یو ہنی سنگھ کا گانا ‘یار نہ ملے‘ سال  2014 کے چارٹ بسٹر سانگز میں سے ایک گانا ہے۔

'یار نہ ملے' بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی ایکشن کامیڈی فلم ‘کک‘ کے لیے ہنی سنگھ نے گلوکارہ جاسمین سنگھلس کے ساتھ گایا ہے۔ 

گانے کی میوزک ویڈیو میں سلمان خان اور نرگس فخری رقص کرتے ہیں جس کی تھیم 'اینجل اور ڈیول' پر مرکوز کی گئی ہے۔

ہائی ہیلز تے نچّے (کرینہ کپور خان کے ساتھ)

‘ہائی ہیلز تے نچّے‘ گانا اداکارہ کرینہ کپور خان اور ارجن کپور کی سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ کے ایلبم کا حصہ ہے۔

گانے  میں ہنی سنگھ اور میٹ برادرز نے کام کیا ہے، اس گانے میں کرینہ کپور خان اور ارجن کپور دکھائی دیتے ہیں جو اپنے رقص سے گانے میں مزید چار چاند لگاتے نظر آرہے ہیں۔

گانے میں ہنی سنگھ اپنی ریپنگ اسکلز کا مظاہرہ کرتے ہیں جسے میٹ برادرز کے ساتھ جاز دھامی اور آدیتی سنگھ شرما نے گایا ہے۔

آتا ماجھی سٹک لی (اجے دیوگن کے ساتھ)

’آتا ماجھی سٹک لی‘ سال 2014 کی ایکشن ڈرامہ فلم ‘سنگم ریٹرنز‘ کا گانا ہے، جس میں اجے دیوگن اور کرینہ کپور خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 

یہ گانا ہنی سنگھ نے کمپوز  کیا اور گایا ہے اور ان کے ساتھ گانے میں ممتا شرما اور نیتو چوہدری کی آوازیں  بھی شامل ہے، ہنی سنگھ کی ویڈیو میں شاندار آمد اور ان کا اسٹائل اس گانے کو مزید خاص بناتا ہے۔

واضح  رہے کہ ہنی سنگھ کی بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے ساتھ کی جانے والی ان کولیبریشنز نےبالی وڈ کو  ہمیشہ چارٹ ٹاپنگ ہٹ گانے فراہم کیے ہیں اور انکی میوزک ویڈیوز کو شائقین نے بےحد پسند کیا ہے۔

تازہ ترین