ہالی ووڈ

ٹام کروز خود سے 26 سال چھوٹی اداکارہ کو ڈیٹ کرنے لگے

دونوں اداکاروں کو ویلنٹائنز ڈے کے بعد لندن میں دیکھا گیا

Web Desk

ٹام کروز خود سے 26 سال چھوٹی اداکارہ کو ڈیٹ کرنے لگے

دونوں اداکاروں کو ویلنٹائنز ڈے کے بعد لندن میں دیکھا گیا

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

ہالی وڈ اداکار ٹام کروز اور اداکارہ و ماڈل آنا دے آرماس ایک دوسرے کے عشق میں دیوانے نظر آ رہے ہیں، ویلنٹائن ڈے کے بعد یہ جوڑا لندن میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

'پیپل میگزین' کے مطابق دونوں اداکار 14 مارچ کی شام لندن ہیلی پورٹ پر ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے نظر آئے۔

62 سالہ ٹام اور 36 سالہ آنا نے آرام دہ اور سادہ لباس کا انتخاب کیا، جو ان کی بے فکری اور خوشگوار موڈ کی عکاسی کر رہا تھا۔

ٹام کروز نے کالی جینز اور براؤن بٹن ڈاؤن شرٹ پہنی جبکہ آنا نے کلاسک بلیک ٹرنچ کوٹ کو سفید ٹی شرٹ، جینز اور اسٹائلش سفید اسنیکرز کے ساتھ پہنا۔

دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا اور وہ ہیلی پورٹ کے عملے کے ساتھ بات چیت اور ہنسی مذاق کرتے رہے۔ اس سے قبل بھی انہیں جمعرات کے روز اسی ہیلی پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

انٹرنینمنٹ نیوز ویب سائٹ نے دونوں اداکاروں کے نمائندوں سے انکے تعلقات کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا لیکن فوری طور پر کوئی جواب نہیں ملا۔

ٹام اور آنا کے تعلقات کی افواہیں پہلی بار ویلنٹائن ڈے ویک اینڈ پر اس وقت گردش کرنے لگیں جب انہیں پہلی بار ایک ساتھ تصویروں میں دیکھا گیا۔

دونوں کو لندن کے سوہو علاقے میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں آنا ریسٹورنٹ سے ٹیک آؤٹ کے بیگز اٹھائے ہوئے تھیں، دونوں نے کچھ دیر کے لیے مداحوں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

نہ تو ٹام کروز، جو حالیہ مہینوں میں انگلینڈ میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور نہ ہی آنا دے آرماس نے ان افواہوں پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

چند دن بعد، میڈرڈ میں چہل قدمی کے دوران، جب ایک رپورٹر نے آنا سے پوچھا کہ ان کی ٹام کے ساتھ ملاقات ذاتی تھی یا کام سے متعلق؟ تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

یہ ویڈیو 17 فروری کو اسپین کی نیوز ایجنسی یوروپا پریس نے جاری کی تھی، آنا اس سے قبل 2023 میں ٹنڈر ایگزیکٹیو پال بوکاڈاکیس سے تعلق میں رہی تھیں اور 2020 سے 2021 کے درمیان بین ایفلیک کو بھی ڈیٹ کر چکی ہیں۔