واٹس ایپ پر ریپلائیز تھریڈ میں، نیا فیچر جلد متعارف
امکان ہے کہ یہ فیچر انفرادی چیٹس میں بھی کام کرے گا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کے ماہرین ایک نئے فیچر کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کے تحت گروپ چیٹ میں میسیجز کے جوابات کو تھریڈ کی شکل میں دیکھا جا سکے گا۔
اس وقت واٹس ایپ پر کسی میسج کا جواب دینے پر ہر ریپلائی الگ الگ دکھائی دیتا ہے، اور اگر گروپ میں کوئی ایک میسج پر مختلف صارفین جوابات دیتے ہیں تو یہ سب الگ الگ نظر آتے ہیں۔
تاہم نئے فیچر کے بعد ایسا نہیں ہوگا۔ اس فیچر کی بدولت تمام ریپلائیز ایک تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گی۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے ماہرین اس فیچر پر کام کر رہے ہیں جس میں خاص طور پر گروپ چیٹس میں کسی میسیج پر دیے گئے تمام ریپلائیز ایک ساتھ ایک تھریڈ کی شکل میں دکھائی دیں گے۔
یعنی، اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے اور اس پر دس افراد جواب دیتے ہیں، تو اصل میسیج اور ان سب کے جوابات ایک تھریڈ کی صورت میں اکٹھے نظر آئیں گے، جس سے نئے شامل ہونے والے صارفین کو بات سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
امکان ہے کہ یہ فیچر انفرادی چیٹس میں بھی کام کرے گا اور کچھ عرصے بعد اس کی آزمائش شروع کی جائے گی۔
یہ فیچر ابتدائی طور پر محدود پیمانے پر آزمائشی بنیادوں پر جاری کیا جائے گا اور پھر بتدریج سب کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا، تاہم اس عمل میں کچھ مہینے لگ سکتے ہیں۔
-
وائرل اسٹوریز 59 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار