فلک شبیر نے 'فرشی' لُک سے سب کے ہوش اُڑا دیے
فلک شبیر پر بھی 'فرشی شلوار' کا بھوت چڑھ گیا

پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنے اسٹائل آئیکون ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے فرشی ٹرینڈ کو پورے اعتماد کے ساتھ قبول کر کے فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی۔
فلك شبیر پاکستان کے معروف گلوکار، کمپوزر اور موسیقار ہیں۔ ان کی آواز نے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
فلك شبیر نے اپنے کریئر کا آغاز نوجوانی میں کیا تھا اور جلد ہی اپنی مسحور کن آواز کی وجہ سے شہرت حاصل کرلی۔ ان کی موسیقی میں پاکستانی ثقافت کی جھلکیاں اور جدیدیت کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔
فلك شبیر نے مختلف میوزک پلیٹ فارمز اور ایلبمز میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور ان کے مشہور گانے جیسے 'میرا من' ، ' ساجنا' ، 'روگ' ، 'میں کی کراں' اور 'کیا تجھے اب یہ دل بتائے' نے انہیں خاص پہچان دی۔
ان کے کامیاب شوبز کریئر کے علاوہ انکی نجی زندگی بشمول اور محبت اور شادی بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔
فلك شبیر کی شادی معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان سے ہوئی تھی۔ دونوں محبت کی کہانی، ایک خوبصورت اور سچی محبت کی مثال بن گئی ہے جسے دونوں کے مداحوں نے دل سے پسند کیا۔ دونوں ایک بیٹی علیانہ کے والدین ہونے کی زمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔
جہاں سارہ خان نے اپنا کلاتھنگ برانڈ متعارف کروا کر فیشن کے متوالوں کی نظروں میں ہیں وہیں فلک شبیر نے بھی سب کو اپنے فیشن سینس کے سبب متوجہ کرلیا ہے۔
فلک شبیر نے اس فیشن ٹرینڈ کو فالو کیا جو اس وقت پاکستان میں سب کو شش و پنج میں ڈالے ہوئے ہے کہ آیا اسے فالو کیا جائے کہ نہیں، کیا وہ ان پر اچھا لگے گا کہ نہیں؟
یہاں 'فرشی شلوار' اور 'فرشی ٹراؤزرس کی بات ہورہی ہے جنکی انفرادیت انکے پائنچوں کا چوڑا ہونا اور زمین کو چھونا ہے۔
چند دہائیوں قبل یہ فیشن پاکستان میں خوب پسند کیا جاتا تھا اور کیا خواتین بلکہ مرد حضرات بھی اس کے دلدادہ تھے اور اب سالوں بعد یہ فیشن پھر سے فیشن ڈیزائنرز واپس لے کر آئے ہیں۔
فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فرشی لُک کو بخوبی اپناتے نظر آئے۔
ویڈیو میں فلک شبیر ہلکی زرد چھوٹی قمیص کے ساتھ بالکل ڈھیلے زمین چھوتے پائنچوں والا ٹراؤزر پہنے نظر آئے۔
فلک شبیر نے اپنی قمیص کی آستینین فولڈ کر رکھی تھیں جبکہ آنکھوں پر سیاہ گوگلز لگا کر اپنے لُک کو مزید دلکش بنا دیا۔
فلک پر جچنے والا یہ لباس کلاتھنگ برانڈ 'طیبہ ابو' کا ڈیزائن کردہ تھا جس نے انکو اسٹائل آئیکون بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فلک اس ٹرینڈنگ لُک میں پورے اسٹائل میں واک کرتے اور مختلف پوز دیتے نظر آئے جو انکی شخصیت پر فینز کو اچھے بھی لگے۔
کمنٹ سیکشن میں جہاں متعدد فینز تعریفی کمنٹ کرتے دکھے وہیں ایک کمنٹ یہ بھی تھا کہ 'فلک پر یہ ڈریس بے انتہا اچھا لگ رہا ہے'۔
-
وائرل اسٹوریز 51 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار