فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے
میکرز نے مداحوں کیلئے اہم اعلان کردیا

بالی وڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور نے سال 2011 میں فلمساز امتیاز علی کی بلاک بسٹر فلم ‘راک اسٹار ‘ میں جورڈن کا کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں کو حیران کن طور پر جیت لیا تھا۔
اس فلم نے رنبیر کپور کو ‘چاکلیٹ بوائے‘ کی موروثی چھاپ سے آزاد کر دیا تھا اور یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں سے ایک بن گئی تھی۔
فلم میں مداحوں اور ناقدین نے رنبیر کی پرفارمنس کی تعریف کی وہیں دوسری جانب فلم کی کہانی اور گانے بھی مداحوں کی جانب سے بے انتہا پسند کیے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں فلم راک اسٹار کے ڈائریکٹر امتیاز علی ‘راک اسٹار 2‘ بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تاہم ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ رنبیر کی میوزیکل رومینٹک ڈرامہ فلم راک اسٹار کو OTT پر کب اور کہاں دییکھ سکتے ہیں۔
رنبیر کپور کی فلم راک اسٹار نے پچھلے دہائیوں میں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایک 'کلٹ کلاسک مووی‘ کا درجہ حاصل کیا ہے۔
فلم میں شائقین نے رنبیر کے دل ٹوٹنے کے بعد بننے والے سنگر کے کردار کو بہت سراہا تھا اور اگر آپ نے اب تک فلم راک اسٹار نہیں دیکھی ہے تو آپ معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم Zee5 اور Jio Hotstar پر امتیاز علی کی یہ کلاسک فلم دیکھ سکتے ہیں۔
راک اسٹار کی کہانی
فلم ‘راک اسٹار‘ ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو بڑا راک اسٹار بننے کا خواب دیکھتا ہے، اس دوران اسے ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے جو اس کا دل توڑ کر کسی اور سے شادی کر لیتی ہے۔
جب وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی اتار چڑھاؤ سے گزرتا ہے تو وہ بالآخر ‘جورڈن‘ بن جاتا ہے، اس کا دل ٹوٹنے کا سفر اسے اپنے خواب تک پہنچا تو دیتا ہے لیکن یہ سفر آسان نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں جن کے ساتھ اداکارہ نرگس فخری، ادتی راؤ حیدری، پیوش مشرا، شرناذ پٹیل، کملد مشرا، سنجنا سنگھی، آکاش دہیا اور شممی کپور نے اداکاری کے جلوے دکھائے تھے۔
-
انفوٹینمنٹ 11 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی