انفوٹینمنٹ

منور فاروقی کو شادی سے 2 دن قبل ہسپتال کیوں داخل ہونا پڑا؟

منور فاروقی نے میک اپ آرٹسٹ مہ جبین سےحال ہی میں دوسری شادی کی

Web Desk

منور فاروقی کو شادی سے 2 دن قبل ہسپتال کیوں داخل ہونا پڑا؟

منور فاروقی نے میک اپ آرٹسٹ مہ جبین سےحال ہی میں دوسری شادی کی

منور فاروقی نے میک اپ آرٹسٹ مہ جبین سےحال ہی میں دوسری شادی کی
منور فاروقی نے میک اپ آرٹسٹ مہ جبین سےحال ہی میں دوسری شادی کی

معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح، کامیڈین منور فاروقی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی شادی سے صرف دو دن پہلے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

کامیڈین منور فاروقی جو حال ہی میں بگ باس 17 کے فاتح بنے ہیں، نے اپنی میک اپ آرٹسٹ مہ جبین کوٹ والا سے 26 مئی 2024 کو نکاح کیا۔ 

یہ جوڑا سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گیا اور اس کے بعد دونوں کی جانب سے دوستوں اور رشتہ داروں کیلئے ایک چھوٹے سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد دونوں نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا۔

 حال ہی میں کامیڈین منور فاروقی ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مداحوں سے شادی کی تقریب سے 2 دن پہلے اسپتال میں داخل ہونے کا حیران کن انکشاف کردیا۔

اپنے انٹرویو کے دوران منور نے مداحوں کو  بتایا کہ ’وہ شادی سے دو دن پہلے آنتوں کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔

 انہوں نے بتایا کہ ‘میں دو دن اسپتال میں رہا اور ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ مجھے جلد ہی ڈسچارج کردیں گے لیکن میں نے کہا کہ کل میری شادی ہے اور  اس بات پر ڈاکٹر ہنسے‘۔

منور کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹرز نے مجھے  فوراً اسپتال سے رخصت کرنے سے انکار کر دیا لیکن  پھر انہوں نےمجھے کھانے پینے کی احتیاط بتاکر گھر جانے کی اجازت دے دی‘۔

منور نے مزید کہا کہ ‘اس وقت سب کہہ رہے تھے کہ شادی کو منسوخ یا ملتوی کردو کیونکہ سب  سوچ رہے تھے کہ یہ کیسے ہوگا؟  مگر میں نے سب سے کہا کہ ہر چیز ہوجائے گی کیونکہ میں وینیو پر  پہنچ جاؤں گا‘۔

اہلیہ مہ جبین کے ساتھ اپنے نئے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے منور  کا کہنا تھا کہ ‘شادی کے بعد گھر کا ماحول بہت مختلف ہے میں بہت خوش ہوں پچھلے رمضان میں، مجھے یاد ہے کہ میں تھکا ہوا تھا، اور دعا کر رہا تھا کہ بس مجھے سکون ملے اور میں اپنے معاملات کو ترتیب دے سکوں، میں گمشدہ محسوس کر رہا تھا اور میں استحکام چاہتا تھا، تقدیر نے مجھے بالکل وہی دیا جو مجھے چاہیے تھا‘۔

 ان کا کہنا تھا کہ ‘میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے مہ جبین جیسی جیون ساتھی ملی، وہ میرا وہ حصہ ہیں جو کافی عرصے سے گمشدہ تھا، ان کے آنے کے بعد اب میری فیملی مکمل ہو گئی ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ حنا خان نے منور اور مہ جبین کی پریم کہانی میں اہم کردار ادا کیا تھا،  حنا خان نے دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد کی اور ان کی محبت کی شروعات میں معاونت کی۔