انفوٹینمنٹ

جان ابراہم اور اکشے کمار اگلی فلم میں ایک ساتھ؟

اداکار جان ابراہم نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

Web Desk

جان ابراہم اور اکشے کمار اگلی فلم میں ایک ساتھ؟

اداکار جان ابراہم نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

اداکار جون ابراہم نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا
اداکار جون ابراہم نے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا

بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے اپنے دیرینہ دوست اور شریک اداکار اکشے کمار کے ساتھ کامیڈی فلمز کی کیٹگری میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

اداکار جان ابراہم اور اکشے کمار نے فلم ‘گرم مصالحہ‘، ‘دیسّی بوائز‘ اور ‘ہاؤس فل 2‘ جیسی کامیاب کامیڈیز میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ 

 جان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو اپنی فلم ‘دی ڈپلومیٹ‘ کے تناظر میں انٹرویو دیا جس میں اداکار اپنی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ پروفیشنل محاذ پر بھی کفتگو کرتے نظر آئے۔

تاہم انٹرویو کے دوران جان کی جانب سے اکشے کمار کے ساتھ فلم کے حوالے سے کیا جانے والا  انکشاف سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگیا۔

اپنے انٹرویو میں جان ابراہم نے کہا کہ وہ ایک کامیڈی فلم پر کام کرنے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں جس میں کامیڈی کا مقصد صرف ہنسانا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کو ایک معقول طریقے سے پیش  بھی کیا جانا چاہیے۔

فلم 'گرم مصالحہ' کو خاص طور پر یاد کرتے ہوئے جان نے کہا کہ وہ ایسی اسکرپٹس تلاش کر رہے ہیں جو انہیں کامیڈی یانرا میں واپس لے آئیں۔

52 سالہ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اکشے اور میں فلم کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں، اگر کچھ ہوتا ہے تو یہ مداحوں کیلئے ایک سرپرائز ہوگا‘۔

جان ابراہم نے ڈائریکٹر شیوام نائر کے ساتھ بھی کامیڈی فلم پر کام کرنے کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی منفرد مزاحیہ انداز کی تعریف کی اور  شیوام نائر کی سلیپ اسٹک کامیڈی فلم بنانے کی صلاحیت کو سراہا، جو ناظرین کو ہنسی کے جھرمٹ میں ڈبو دیتی ہے۔

دریں اثنا بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ جان ابراہم سابق ممبئی پولیس کمشنر راکیش ماریا کا کردار ادا کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جو 1993 بمبئی سیریل دھماکوں، 2003 گیٹ وے آف انڈیا اور زویری بازار کے بم دھماکوں اور 26/11 ممبئی حملوں کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

جان ابراہم نے تصدیق کی کہ  ابھی تک کوئی باضابطہ معاہدہ طے نہیں پایا، راکیش ماریا پر بننے والی بایوپک ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اور وہ اس بات کا باضابطہ اعلان تب کریں گے جب کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔

تازہ ترین