انفوٹینمنٹ

عامر علی کی گرل فرینڈ انکیتا ککریتی کون ہیں؟

بھارتی اداکار عامر علی کی نئی گرل فرینڈ کے بارے میں جانیے

Web Desk

عامر علی کی گرل فرینڈ انکیتا ککریتی کون ہیں؟

بھارتی اداکار عامر علی کی نئی گرل فرینڈ کے بارے میں جانیے

جانیے اداکار عامر علی کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں
جانیے اداکار عامر علی کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں

بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عامر علی کو کچھ دن پہلے ایک لڑکی کے ساتھ ہولی کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

 یہ لڑکی ان کی گرل فرینڈ انکیتا ککریتی ہیں جن سے عامر نے اداکارہ سنجیدہ شیخ سے  اپنی طلاق کے بعد دوبارہ رشتہ قائم کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

 اس خبر نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی تھی جس کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انکیتا اور عامر کی ہولی سیلبریشن ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں دونوں کو صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ  عامر علی کی گرل فرینڈ انکیتا ککریتی کون ہیں؟

انکیتا ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے ریتیک روشن، سونو سود اور وِویک اوبرائے جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ 

انکیتا اشتہارات کی دنیا میں ایک جانا پہچانا نام ہیں، جن کا تعلق بھارت کے شہر دہلی سے ہے لیکن اپنے کام کی وجہ سے وہ ممبئی میں رہ رہی ہیں۔

شوبز کے ساتھ ساتھ انکیتا قومی سطح کی والی بال کھلاڑی بھی ہیں  ان کے انسٹاگرام پر 293K فالوورز ہیں اور وہ اکثر اپنی ورزش کی ویڈیوز اور سیلفیز سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

جس کے ساتھ ساتھ  انکیتا کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

ابھیشیک بچن سے انکیتا کی ملاقات

حال ہی میں اداکار  عامر علی  نے گرل فرینڈ  انکیتا کا تعارف فلم انڈسٹری کےمعروف ستاروں سےبھی کروایا۔ 

عامر اور انکیتا ایک ایونٹ میں شریک ہوئے تھے جہاں اداکار نے اپنی گرل فرینڈ کا سب سے پہلا تعارف معروف بھارتی کوریوگرافر و فلمساز ریمو ڈیسوزا سے کروایا اور پھر ابھیشیک بچن سے بھی انکیتا کا تعارف کرایا۔ 

ابھیشیک بچن نے انکیتا سے بہت اچھے انداز میں بات کی اور پھر یہ دونوں ایونٹ سے رخصت ہو گئے۔

انکیتا اور عامر کے تعلق کے بارے میں

اداکار عامر علی نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘انکیتا کے ذریعے دوبارہ محبت ملنا ان کے لیے ایک نیا اور خوشگوار تجربہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہر کسی کو محبت کرنے کا حق ہے، یقینی طور پر کسی کو تو آگے بڑھنا تھا اور میں خوش ہوں کیونکہ میں انکیتا کو قریب سے جان رہا ہوں اور مجھے یہ احساس خوشی دے رہا ہے ہم نے اب تک یہ پانچ ماہ کا وقت گزرا ہے اور ابھی یہ صرف ابتداء ہے‘۔

عامر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے نئے رشتہ سے خوش ہیں اور انکیتا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں یہ احساس دلایا کہ ان کے دل میں ابھی بھی محبت موجود ہے۔

واضح رہے کہ عامرعلی نے 2012 میں اداکارہ سنجیدہ شیخ سے شادی کی تھی اور 2018 میں سروگسی کے ذریعے بیٹی آیرا کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔

تاہم سال  2021 میں دونوں کی طلاق ہو گئی، اور اس کے بعد عدالت کی جانب سے  عامر کو بیٹی سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔

تازہ ترین