'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
سلمان خان فلم کی تشہیر کیلئے لافٹر شیفس پہنچیں گے، بھارتی میڈیا

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی موسٹ اوویٹڈ فلم ‘سکندر" کی ریلیز کے لیے تیار ہیں، جس میں مرکزی کردار ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ رشمیکا مندانا نے کیا ہے۔
فلم میں سلمان اور رشمیکا کے ہمراہ اداکارہ کاجل اگروال، ستھیاراج، شرمن جوشی اور پرتیک ببر جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کی ریلیز سے پہلے پروموشنل ایکٹیویٹیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان معروف بھارتی کامیڈی شو 'لافٹر شیفس اَن لیمیٹڈ انٹرٹینمنٹ سیزن 2‘ میں شرکت کرنے والے ہیں جہاں وہ اپنی فلم سکندر کی تشہیر کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان لاٹر شیفس کے اسپیشل ایپی سوڈ میں اپنا جلوہ دکھائیں گے۔
یہ شو ایک کھانا پکانے کا پروگرام ہے جس میں بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔
تاہم شو میں سلمان خان کی متوقع آمد اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ اپنی فلم ‘سکندر‘ کی پروموشن کیلئے مختلف پلیٹ فارمز پر جائیں گے، تاحال شو کے منتظمین کی جانب سے شو میں سلمان کی شرکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
فلم 'سکندر' کے بارے میں
’سکندر‘ کا ٹیزر سلمان خان کے جلوؤں سے ہی شروع ہوتا ہے، ایک منٹ 41 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں سلمان خان ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں جہاں کچھ لوگ ہتھیار تھامے آرمرڈ لباس میں ہوتے ہیں۔
سلمان خان ان لوگوں سے باخبر نظر آتے ہیں، پھر سلمان خان یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ 'سنا ہے بہت لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میرے مڑنے کی دیر ہے'۔
فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر اس بات کا یقین تو ہوجاتا ہے کہ ’سکندر‘ ایکشن سے بھرپور مووی ہوگی، جس میں ایکشن سے بھرے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔
فلم کو ساجد ناڈیاوالہ نے پروڈیوس کیا ہے اور ڈائریکشن مروگوڈاس نے دی ہے جو تامل فلموں کے مشہور ہدایتکار ہیں۔
واضح رہے کہ فلم 2025 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی، ویسے بھی سلمان خان اپنی فلمیں عید کے موقع پر ریلیز کرنے کے لئے مشہور ہیں۔
-
وائرل اسٹوریز 50 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار