انفوٹینمنٹ

کارتک آریان اور کرن جوہر کی 'Battle Rap' توجہ کا مرکز

اداکار کارتک آریان نے آئیفا ایوارڈ کی مزیدار کلپ جاری کردی

Web Desk

کارتک آریان اور کرن جوہر کی 'Battle Rap' توجہ کا مرکز

اداکار کارتک آریان نے آئیفا ایوارڈ کی مزیدار کلپ جاری کردی

اداکار کارتک آریان نے آئیفا ایوارڈ کی مزیدار کلپ جاری کردی
اداکار کارتک آریان نے آئیفا ایوارڈ کی مزیدار کلپ جاری کردی

بالی وڈ کے موسٹ اوویٹد ایوارڈز آئیفا 2025 کی ایوارڈ تقریب حال ہی میں جے پور، راجھستان میں منعقد ہوئی جسے اتوار کے روز 'زی ٹی وی' پر نشر کیا گیا۔

 تقریب کی مختلف ویڈیوز  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر تیزی سے وائرل ہو ئیں تاہم ان ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو  جس نے سب سے زیادہ مداحوں کی توجہ حاصل کی وہ  کارتک آریان اور کرن جوہر کی ایک دلچسپ Battle Rap کلپ تھی۔

ویڈیو میں کرن جوہر نے کارتک آریان سے کہا کہ ‘خان اور کپور ابھی بھی او جی ہیں، آج کل کے ہیرو (کارتک آریان) کو دیکھو ان کی فرنچائز چوری کر رہے ہیں۔

 کرن کا یہ جملہ کارتک آریان پر ایک طنز تھا جو اکشے کمار کی کامیاب فرنچائز ‘بھول بھولیا‘ میں کارتک کی انٹری کے تناظر میں کہا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کارتک آریان بھی اس 'Battle Rap' میں پیچھے نہ رہے اور انہوں نے کرن جوہر کو ایک زوردار جواب دیا۔

اپنے جواب میں کارتک کا کہنا تھا کہ ‘ فرنچائز چلانا بھی بچوں کا کھیل نہیں، محنت میں کرتا ہوں اس لیے ہوتا فیل نہیں، آپکی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 بھی نہیں چلی تھی بھائی، اپنی محنت سے میں نے بھول بھولیا 3 چلائی‘۔

 کارتک کا یہ جواب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کی کامیابیاں محنت کا نتیجہ ہیں، نہ کہ محض قسمت یا کسی فرنچائز کی بدولت وہ بالی وڈ میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں  یہ سیگمنٹ اسکرپٹڈ تھا مگر اس کے باوجود کارتک اور کرن کی 'Battle Rap' سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

 اس ویڈیو میں کارتک کا کرن جوہر کو  ‘نیوپو کڈ‘ کہنے سے لے کر کرن جوہر کی جانب سے فلم  ‘شہزادہ‘ کی ناکامی تک کی باتیں شامل تھیں جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئیں۔

تاہم ویڈیو کا سب سے مزیدار پارٹ کرن جوہر اور کارتک آریان کی آنے والی فلم ‘تو میری، میں تیرا، میں تیرا، تو میری‘ کی تشہیر تھی جس سے مداح بے حد محظوظ ہوئے۔

واضح رہے کہ اداکار  کارتک آریان نے ‘بھول بھولیا 3‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا۔ 

اس ایوارڈ کے جیتنے پر ان کے مداح خوش ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے یہ اعتراض بھی کیا ہے کہ انہیں یہ ایوارڈ نہیں ملنا چاہیے تھا کیونکہ یہ اکشے کمار کی محنت تھی۔ 

تازہ ترین