اسکینڈلز

علیزے شاہ کیساتھ کام کرنا مشکل تجربہ تھا، نعمان حبیب

نعمان حبیب کا اداکارہ کے ساتھ ناخوشگوار تجربہ

Web Desk

علیزے شاہ کیساتھ کام کرنا مشکل تجربہ تھا، نعمان حبیب

نعمان حبیب کا اداکارہ کے ساتھ ناخوشگوار تجربہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار نعمان حبیب نے بھی علیزے شاہ کیساتھ کام کرنے کا ناخوشگوار تجربہ شیئر کرکے جلتی پر تیل چھڑک دیا۔

نعمان حبیب نے مشہور ڈرامہ سیریل ’یہ زندگی ہے‘ سمیت متعدد ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں کام کیا۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریل میں نجات، پرواز اور میرے بن جاؤ شامل ہیں۔

جبکہ علیزے شاہ بھی ایک ایسی شخصیت بن چکی ہیں جنہیں بچہ بچہ جانتا ہے، انکے مشہور ڈراموں میں 'دل موم کا دیا' ، 'میرا دل میرا دشمن' ، 'تانا بانا' ، 'عشق تماشہ' اور 'حور پری' شامل ہیں تاہم جو شہرت انہیں ڈراما ‘عہد وفا‘ سے ملی اسے کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔

لیکن اب وہی علیزے شاہ جو سب کی آنکھوں کا تارہ تھیں اب آئے روز نئے تنازع کے سبب موضوع بحث بنی نظر آتی ہیں، ان دنوں علیزے شاہ اور سابقہ اداکارہ زرنش خان  کے مابین ماضی کے بیان پر جنگ جھڑی ہوئی ہے جس میں زرنش نے علیزے کو بدتمیز اداکاراؤں کی کیٹیگری میں شامل کیا تھا اور اب اپنے بیان پر نادم ہونے کیساتھ معافی بھی مانگ رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف زرنش خان کو ہی علیزے شاہ بدتمیز نہیں لگیں بلکہ قبل ازیں دیگر فنکار بھی علیزے شاہ کے رویے کے خاصا پریشان نظر آئے جن میں یاسر نواز کا نام سرفہرست ہے۔

ماضی کے ایک انٹرویو میں یاسر نواز نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں جسکے بعد انہوں نے علیزے کا نام لینے پر معافی بھی طلب کی۔

جبکہ ندا یاسر نے بھی اس معاملے پر اپنا نظریہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ‘میرے شوہر  علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں اور اداکارہ نے ان کے میاں کے ساتھ غلط کیا۔’

اور اب اس نظریے کو مزید پختہ کرنے کیلئے اداکار نعمان حبیب نے بھی علیزے شاہ کیساتھ کام کرنے کے ناخوشگوار تجربے کا ذکر کرکے بدتمیزی کے اس ٹیگ کو سچ ثابت کردیا۔

ڈرامہ ’بَنٹی آئی لو یو’کے اداکار نعمان حبیب نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے دوران مشکلات کا انکشاف کیا۔

علیزے شاہ کے رویے پر بات کرتے ہوئے اداکار نعمان حبیب کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ علیزہ شاہ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک مشکل تجربہ تھا، خاص طور پر ان کی ڈیٹس (Dates) کی وجہ سے۔’

اداکار نے بتایا کہ،‘ ہمیں ان کی ڈیٹس کے مسائل کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں یہ نہیں کہتا کہ یہ صرف ان کی غلطی ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ پروڈیوسرز کی غلطی ہو، کیونکہ وہ اداکاروں کی ڈیٹس تو لے لیتے ہیں لیکن ان پر وقت پر شوٹنگ نہیں کرتے۔ اب ایک اداکار کہیں اور بھی مصروف ہو سکتا ہے۔ میں نے حال ہی میں علیزہ کے ساتھ ایک پراجیکٹ مکمل کیا اور وہ طویل وقت تک چلا۔’

نعمان حبیب کے اس بیان پر لوگوں نے مخلوط ردعمل دیا ہے۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ کو ہمیشہ نافرمان اور غیر پیشہ ورانہ کہا جاتا ہے، جبکہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ مسئلہ صرف پروڈکشن ٹیم کی غلطی بھی ہوسکتی ہے۔