وائرل اسٹوریز

پریتی زنٹا نے ہولی کی پوسٹ پر بچوں کا چہرہ کیوں چھپایا؟ وجہ بتادی

میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے ہوں بچے نہیں

Web Desk

پریتی زنٹا نے ہولی کی پوسٹ پر بچوں کا چہرہ کیوں چھپایا؟ وجہ بتادی

میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے ہوں بچے نہیں

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے شوہر اور بچوں کیساتھ ہولی کا تہوار تو جوش و خروش سے منالیا لیکن چند وجوہات  انہیں بچوں کا چہرہ سوشل میڈیا سے چھپانے پر مجبور کرگئیں۔

اداکارہ پریتی زنٹا  نے سال 1998 میں فلم ’دل سے‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد متعدد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی فلم نگری میں خاص پہچان بنا لی۔

ان کی مشہور فلموں میں ’سولجر‘، ‘چپکے چپکے‘ ، ’دل ہے تمہارا‘ ، ’کل ہو نہ ہو‘ اور ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ شامل ہیں جسے کئی سال گزرنے کے بعد آج بھی مداح انکے کردار کو فراموش نہ کرسکے۔

تاہم اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی اہم مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر خوبصورت ہولی فوٹو ڈمپ شیئر کیا، جس میں وہ اپنے شوہر جین گوڈینف اور جڑواں بچوں، جیا اور جے کے ساتھ تہوار مناتی نظر آئیں۔

ویڈیو کلپ اور تصویری جھلکیوں میں ہولی کے رنگ، خوشی اور خاندانی محبت جھلک رہی تھی جنہیں شیئر کرتے ہوئے پریتی نے لکھا کہ،‘یہ ہولی وہ سب کچھ تھی جو میں چاہتی تھی’۔

اداکارہ  نے اس تہوار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،زبردست موسم، پرجوش بچے، آرگینک رنگ، دوست، فیملی، مزیدار کھانے اور بہترین ہولی پارٹی جس میں موسیقی اور جشن شامل تھا ،اور ایک کثیر الثقافتی بھارتی-امریکی خاندان سے ہونے کے ناطے، ہم ہمیشہ یہ یقینی بناتے ہیں کہ ایک دوسرے کے تہواروں اور ثقافت کو منائیں، تاکہ ہمارے بچے دونوں طرف کی جڑوں سے جڑے رہیں۔‘

اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ،’میں ہمیشہ اپنے شوہر سے مذاق میں کہتی ہوں کہ وہ خوش قسمت ہیں جو ایک بھارتی عورت سے شادی کی، کیونکہ ہماری قدیم وراثت اور حیرت انگیز ثقافت کی بدولت ہمارے پاس خوشیاں منانے کے بے شمار مواقع ہوتے ہیں یہ جشن انہی لوگوں کے ساتھ منانے کا ہے جو ہمارے لیے سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں’۔

دوسری جانب پریتی کی ان حسین تصاویر پر مداحوں نے محبت اور ستائش کا اظہار کیا، تاہم ایک صارف نے سوال کیا کہ،’انہوں نے اپنے بچوں کے چہرے کیوں چھپائے ہیں؟

جسکے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ،’میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہوں لیکن میرے بچے نہیں، اس لیے میں انہیں ایک عام زندگی گزارنے اور اپنا بچپن انجوائے کرنے دینا چاہتی ہوں جب تک کہ میں اس کو ممکن بنا سکتی ہوں، اس کے بعد رب راکھا۔’

پریتی زنٹا کی بالی وڈ میں واپسی:

یاد رہے کہ پریتی زنٹا جلد راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لاہور 1947’  سے بالی وڈ میں کم بیک کر رہی ہیں۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے اور اس میں سنی دیول، شبانہ اعظمی، علی فضل اور کرن دیول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اداکارہ نے اس فلم کی شوٹنگ کا عمل جون 2024 میں مکمل کرلیا تھا جسکے بعد انہوں نے بی ہائنڈ دی سین شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ،‘لاہور 1947 کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے، اور میں پوری ٹیم کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہ زبردست تجربہ دیا۔ امید کرتی ہوں کہ آپ سب کو یہ فلم اتنی ہی پسند آئے گی جتنی ہمیں اسے بنانے میں مزہ آیا۔ یہ اب تک کی سب سے مشکل فلم رہی جس پر میں نے کام کیا ہے۔’

ازدواجی زندگی کی بات کریں تواداکارہ پریتی زنٹا سال 2016 میں جین گوڈینف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور امریکہ چلی گئیں، بعدازاں اس جوڑے نے 2021 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں جیا اور جئے کا استقبال کیا۔