وائرل اسٹوریز

4 شادیوں سے متعلق بیان، دانش تیمور کا تنقید پر حیران کن ردِعمل

دانش تیمور اپنے موقف پر ڈٹ گئے

Web Desk

4 شادیوں سے متعلق بیان، دانش تیمور کا تنقید پر حیران کن ردِعمل

دانش تیمور اپنے موقف پر ڈٹ گئے

پاکستانی اداکار دانش تیمور نے لائیو شو میں 4 شادیوں سے متعلق دیے گئے بیان پر عوامی تنقید کا جواب ایک جملے سے دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈراما 'دیوانگی' اور 'کیسی تیری خود غرضی' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور گزشتہ سال ڈراما 'جان نثار' میں جلوہ گر بھی ہوئے جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

دانش تیمور نے شوبز کی دنیا میں قدم ایک ٹیلنٹ ہنٹ شو سے رکھا تھا جس کے بعد انہیں ادکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملتا چلا گیا۔

دانش تیمور نے اداکاری کا آغاز سال 2005 میں ایک ہارر ڈرامے 'مسٹری سیریز' سے کیا جس میں وہ دو ایپیسوڈز 'دو سال بعد' اور 'ڈریکولا' میں نظر آئے۔

دانش تیمور نے سال 2015 میں تھرلر فلم 'جلیبی' کامیڈی فلم 'رانگ نمبر' میں بھی کام کیا جبکہ 2017 میں وہ 'مہرونسا وی لَو یو' میں اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

دانش تیمور نے نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ لائیو شوز کی میزبانی کر کے بھی اپنی پہچان بنائی ہے وہ گزشتہ چند سالوں سے گیم شوز کے ہوسٹنگ کرتے دکھے جو فینز میں انکی مقبولیت مزید بڑھا گیا۔

دانش تیمور کا صرف کریئر ہی نہیں بلکہ ان کی ازدواجی زندگی بھی کامیاب ہے۔ انہوں نے سال 2014 میں اداکارہ عائزہ خان سے شادی کی تھی اور اپنی محبت کو مضبوط رشتے میں بدل دیا۔ محبت کی شادی کرنے والی اس جوڑی کے گھر ایک بیٹی حورین اور بیٹا ریان پیدا ہوئے۔

ہردلعزیز یہ جوڑی اس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہے اور فینز اس بارے میں اظہارِ خیال کرتے دکھ رہے ہیں آیا یہ جوڑی سچ میں خوش ہے یا بس دنیا دکھاوا کرتی ہے۔

دراصل عائزہ خان نے دانش تیمور کی میزبانی میں نشر ہونے والے رمضان شو میں شرکت کی جہاں دانش تیمور کئی اچھی باتوں کے درمیان یہ بھی کہتے سنائی دیے کہ ’آج یہ میں عائزہ اور سب کے سامنے کہوں گا کہ مجھے اجازت ہے چار شادیوں کی لیکن میں کر نہیں رہا ہوں وہ الگ بات ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ اجازت مجھے اللہ نے دی ہوئی ہے اس لیے مجھ سے کوئی چھین نہیں سکتا، لیکن یہ میرا عائزہ کیلے پیار ہے احترام ہے کہ میں فی الحال ان کے ساتھ ہی زندگی گزارنا چاہتا ہوں‘۔

دانش تیمور یہ بیان دینے کے بعد ناظرین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے اور سب نے انہیں ریڈ فلیگ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر دانش تیمور کو اس بیان کے سبب شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں عائزہ کے سامنے بیٹھ کر چار شادیوں کی بات کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

اس تنقید کے دوران اگلے شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران ایک سے زائد شادیوں کا موضوع چھڑا تو دانش تیمور کے ساتھ شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والی رابعہ انعم نے کہا کہ ’دانش نے جو چار شادیوں سے متعلق بیان دے دیا تھا اس پر سب مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا، ان سے پوچھیں‘۔

اس پر دانش تیمور نے تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ ’پر لوگ آپ سے کیوں پوچھ رہے ہیں؟‘ اور پھر بولے کہ ’ایک بات کہوں آپ لوگوں کی بہت پرواہ کرتی ہیں ویسے‘۔

اس پر رابعہ انعم بولیں کہ ’جی بالکل کرتی ہوں کیونکہ لوگوں کی وجہ سے ہی ہم ہیں‘، یہ سن کر دانش تیمور نے فوراً جواب دیا کہ ’نہیں آپ غلط کہہ رہی ہیں ہم لوگوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ کی وجہ سے ہیں‘۔

دانش تیمور کا اپنے بیان پر کوئی وضاحت دینے کے بجائے الٹا رابعہ انعم کو ٹیڑھا جواب دینا ناقدین کو ایک مرتبہ پھر برہم کر گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسی رمضان ٹرانسمیشن میں دانش تیمور نے دوسری شادی کے حوالے سے بات چھڑنے پر یہ کہا تھا کہ وہ اپنی پہلی شادی سے ہی بہت خوش ہیں، دوسری شادی کا سوچ بھی نہیں سکتے‘۔