فلم / ٹی وی
فواد اور ماہرہ کا جادو ہوا بے قابو، نیٹ فلکس تک جا پہنچا
فواد اور ماہرہ کا جادو ہوا بے قابو، نیٹ فلکس تک جا پہنچا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی آن اسکرین ہردلعزیز جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کے اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کیلئے پہلا اردو ڈرامہ تیار کیا جارہا ہے جس میں فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چُلبُلی اداکارہ ہانیہ عامر اور ہردلعزیز اداکار حمزہ علی عباسی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
یہ ڈرامہ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔
خیال رہے کہ فرحت اشتیاق کے ناول پر بننے والا یہ پہلا ڈرامہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مصنفہ کے قلم سے ’ہمسفر‘ ، میرے ہمدم میرے دوست‘ اور ’متاعِ جان ہے تو‘ جیسے بلاک بسٹر ڈرامے تخلیق پاچکے ہیں۔
فرحت اشتیاق کے ماضی کے سپر ہٹ ڈرامے ’ہمسفر‘ کا سحر آج تک شائقینِ ڈرامہ پر طاری ہے اور اسی سبب ڈرامہ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی کاسٹ میں فواد خان اور ماہرہ خان کا نام سنتے ہی عوام اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگ گئی ہے۔
یہ ڈرامہ معروف ہدایتکار و پروڈیوسر مومنہ درید کی پیشکش ہے جس کی کاسٹ کے حوالے سے کافی عرصے سے کئی اداکار و اداکاراؤں کے نام سامنے آرہے تھے، تاہم اب اس کی کاسٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے نام شامل ہونے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online
Kriti Sanon reveals bold decision she made during ‘Mimi’
Mahesh Babu's Lord Ram look from 'Varanasi' goes viral online
‘Pritam and Pedro’ ending explained: Biggest twist revealed (spoilers)



