پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 10 اسٹائل آئیکون
10 پاکستانی اداکار جو اپنے اسٹائل کے سبب بھی مشہور ہیں
پاکستان میں خوبصورتی ہر گلی محلے میں دکھتی ہے، یہاں ہر چہرہ جاذبِ نظر ہے، نظر جہاں بھی جاتی ہے ایک ایسا حسن اور دلکشی پاتی ہے کہ جس سے نظر ہٹانا مشکل ہوتا ہے۔
پاکستانی اداکاروں نے وقت کے ساتھ اپنی اداکاری میں بہتری لانے کے علاوہ اپنے اسٹائل پر بھی کام کیا ہے۔ دورِ حاضر میں پاکستان کے پاس کئی ایسے اسٹارز ہیں جو اپنے شاندار کام کی بدولت عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔
وقت کے ساتھ کئی پاکستانی اداکار فیشن کی دنیا میں بھی قدم جما رہے ہیں اور اپنے منفرد انداز کو تلاش کر رہے ہیں۔ عوام اب ان ستاروں سے زیادہ جڑ سکتے ہیں جو اپنے ذاتی اسٹائل کو اپناتے ہیں بجائے ان اداکاروں کے جو اپنے اسٹائلسٹ کے دیے ہوئے کپڑے پہنتے ہیں۔
یہاں ہم نے پاکستانی مرد اداکاروں کی فہرست مرتب کی ہے جو اپنے ذاتی انداز میں منفرد مقام حاصل کر چکے ہیں اور جب بھی عوامی محافل میں آتے ہیں تو اپنی موجودگی سے سب کو متاثر کرتے ہیں۔
1۔ عاطف اسلم:
عاطف اسلم جنہوں نے اپنی مسحور کن آواز سے کروڑوں دلوں کو اپنا گرویدہ بنایا اداکاری کی دنیا میں بھی جب قدم رکھتے دکھے تو کامیاب بھی ہوئے۔
انہوں نے 'سنگِ ماہ' میں اداکاری کی۔ وہ اسکرین پر چمکتے ہیں اور ان کی اسٹائلنگ بھی ان کی سٹار پاور کو ظاہر کرتی ہے۔
چاہے وہ اپنی بیوی سارہ بھروانہ کے ساتھ قومیتی لباس میں جڑیں یا سٹیج پر راک اسٹار کی طرح نظر آئیں، وہ جانتے ہیں کہ کس چیز کو کس طرح کے اعتماد کے ساتھ پہنا جا سکتا ہے۔
عاطف اسلم پاکستانی فیشن میں تبدیلی لانے کا اعزاز رکھتے ہیں، انکا گیت 'میرے آس پاس' میں شرٹ پر ویسٹ پہننا ہو یا پھر گیت 'ہم کس گلی جارہے ہیں' میں سر پر پہنی گئی 'بینی' ہو لڑکوں کو اس قدر پسند آیا کہ ہر طرف یہ فیشن ان ہوتا دکھا۔
عاطف اسلم کا اپنے گیت 'جل پری' میں سفید شرٹ پر سرخ ٹائے پہننا ہو یا پھر 'تاجدارِ حرم' پڑھتے ہوئے شلوار قمیص پر چادر پہننا ہو ہر ایک فالو کیا گیا۔
اب عاطف اسلم ایک مختلف قسم کے لُک میں نظر آتے ہیں جن میں لوز پینٹس، لانگ شرٹس اینڈ کوٹ شامل ہیں اور اکثر وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ انکے متعدد لُکس کی اسٹائلنگ انکی اہلیہ کرتی ہیں۔
2۔عماد عرفانی:
سال 2013 میں ڈراما سیریل ’آسمانوں پر لکھا’ سے اداکاری کا سفر شروع کرنے والے عماد عرفانی نے اپنے کیرئیر کے مختصر عرصے میں ہی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔
عماد عرفانی کو پہلے ایک بہترین ماڈل کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن رواں سال وہ ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’عدیل‘ کا کردار نبھانےکے سبب ایک بہترین اداکار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
عماد عرفانی نے ماڈلنگ کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا اور وہ ان مرد ماڈلز میں شامل ہیں جنہیں عوام بے انتہا پسند کرتی ہے اور انکے فیشن سینس کی بھی دیوانی ہے۔
ان کا فیشن سینس بے مثال ہے اور یہی ان کے آن اسکرین کرداروں میں بھی نظر آتا ہے۔ ڈراما 'کبھی میں کبھی تم' میں 'عدیل' کا کردار نبھاتے ہوئے انکی اسٹائلنگ نے ناظرین اور فیشن کے متوالوں کے دل جیت لیے اور ان کے مداح ان کا موازنہ ہیری کیول سے کرتے دکھے۔
عماد عرفانی کا انسٹاگرام انکے اعلیٰ فیشن سینس کی عکاسی کرتا ہے جس میں ایسٹرن سے لیکر ویسٹرن تمام ملبوسات میں دلکش لُک دیکھے جاسکتے ہیں۔
3۔ فواد خان:
فواد خان نے اپنے کریئر کا آغاز ایک راک اسٹار کے طور پر کیا اور بعد میں وہ عوام کے دلوں میں بس جانے والے لیڈنگ مین بن گئے۔
وہ ہمیشہ کلاسک مردانہ فیشن کو پسند کرتے ہیں اور موسمی رجحانات سے بچتے ہوئے فیشن میں اپنی مستقل مزاجی کا ثبوت دیتے ہیں۔
چاہے وہ سوٹس ہوں، پی کوٹس یا شادیوں اور روایتی تقریبات کے لیے ان کا چادر پہن کر دیسی لُک میں حسن کے جلوے بکھیرنا ہو، وہ جانتے ہیں کہ ان پر کیا اچھا لگتا ہے اور اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وہ سب لُکس کو بہترین طریقے سے اپناتے ہیں۔
4۔ حمزہ علی عباسی:
حمزہ علی عباسی کا نام سنتے ہی ذہن میں وہ سیاہ شلوار قمیص، شیروانی کوٹ یا کُرتا پاجامہ پہنے آتے ہیں اور اسکی وجہ انکا فیشن کے معاملے میں مخصوص ٹیسٹ ہے۔
حمزہ علی عباسی ایک ایسے اسٹار ہیں جنہیں ایک مخصوص ذاتی اسٹائل کے لیے جانا جاتا ہے۔
وہ ہمیشہ اپنی پسند کے مطابق لباس پہنتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ان پر کیا سوٹ کرتا ہے۔
وہ کبھی کبھار کلاسک ڈریس شرٹس اور سوٹس بھی پہنتے ہیں، لیکن ان کے سیاہ اور سفید شلوار قمیص کے انداز ان کی پہچان بن چکے ہیں۔
5۔ منیب بٹ:
منیب بٹ بھی ایک ایسے اسٹار ہیں جنہوں نے وقت کے ساتھ اپنی اسٹائلنگ میں بہت تبدیلی کی ہے۔
وہ کلاسک سوٹس اور شلوار قمیص پہنتے ہیں لیکن اپنے بیٹیوں کے ساتھ ڈیڈی ڈیوٹی' ادا کرتے وقت ان کے جاذب نظر بیچ شرٹس اور ٹی شرٹس بھی ان کے منفرد انداز کا حصہ ہیں۔
ان کا اسٹائل ہر کسی کے لیے نہیں ہو سکتا مگر انہوں نے اپنے انداز کو ضرور الگ پہچان دی ہے۔
6۔ فہد مصطفی:
فہد مصطفی بے شک فیشن کے معاملے میں تجربات کے بادشاہ ہیں۔ وہ اپنے اسٹائل کو بدلنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے اور جو کچھ آج کل کا فیشن ہوتا ہے اسے آزمانے سے نہیں کتراتے۔
رنگین کپڑے ہوں یا سادہ وہ سب کو اپنے انداز میں ڈھالنے میں کامیاب ہوتے ہیں اور کسی قسم کے لباس کو بھی پہن کر معیوب محسوس نہیں کرتے بلکہ اتنے پُراعتماد نظر آتے ہیں کہ دیکھنے والا خود بھی اس منفرد فیشن کو اپنانے پر آمادہ ہوجاتا ہے۔
ان دنوں ٹرینڈنگ فیشن 'فرشی شلوار' ہے جو خواتین میں دہائیوں بعد واپس آیا لیکن اس فیشن کو بھی فہد مصطفیٰ نے فالو کرتے ہوئے فرشی شلوار بھی پورے اعتماد کے ساتھ پہنی۔
7۔ عدنان صدیقی:
عدنان صدیقی بھی ان پاکستانی اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک انڈسٹری پر راج کیا ہے۔
جب وہ اداکاری میں آئے تھے تو وہ ماڈل بھی تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی اسٹائلنگ میں تسلسل برقرار رکھا ہے۔
وہ جانتے ہیں کہ ان پر کیا سوٹ کرتا ہے اور وہ سلیقے سے اسٹائل کرنے کا فن بھی جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ دلکش نظر آتے ہیں۔
عدنان صدیقی ویسٹرن سے زیادہ ایسٹرن ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتے ہیں جو ان پر خوب جچتے بھی ہیں۔
8۔ فرحان سعید:
گلوکاری سے کریئر کا آغاز کرنے والے فرحان سعید نے بعد میں کامیاب پاکستانی اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنائی۔
وہ ایک موسیقار ہیں اور ان کا فیشن کا انداز بڑا جرات مندانہ ہے۔ وہ رنگین کپڑے، کڑھائی اور بھاری زیورات پہننے میں کبھی نہیں ہچکچاتے۔
وہ اپنے اسٹیج کے لباس اور اسٹائل میں ہمیشہ منفرد نظر آتے ہیں اور اب وہ دیسی ٹرینڈ کو بھی جیت رہے ہیں۔
9۔ دانش تیمور:
دانش تیمور ایک اور پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے وقت کے ساتھ اپنے اسٹائل کو بہتر بنایا ہے۔
دانش تیمور لیئرڈ کلاتھنگ کرتے دکھتے ہیں اور انہیں اپنے فٹڈ سوٹس کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
دانش تیمور ایسٹرن کے علاوہ شیمری شلوار قمیص اور شیروانیوں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ پہنتے ہیں۔
10۔ شہریار منور:
شہریار منور ایک پاکستانی اداکار ہیں جو اپنے آن اسکرین اور آف اسکرین اسٹائل پر بہت محنت کرتے ہیں۔ وہ اپنے کرداروں کے لیے خود وارڈ ڈراپ تیار کرتے ہیں اور منفرد لُک بناتے ہیں جو ہمیشہ انکے فینز کے دل جیتنے اور فیشن ٹرینڈ سیٹ کرنے میں کامیاب رہتا ہے۔
حقیقی زندگی میں بھی وہ مختلف انداز آزمانے میں راحت محسوس کرتے ہیں چاہے وہ کسی روایتی تقریب کے لیے چمکدار کرتا ہو یا روزمرہ کے لیے ونٹیج اسٹائل ملبوسات پہننا ہو۔
شہریار منور نے اپنی شادی کی تقریبات میں بھی بہت سوچ سمجھ کر لُکس فائنل کیے جن کو فیشن کے متوالوں کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا۔
پاکستانی اداکاروں نے فیشن کے شعبے میں اپنی خواتین ساتھیوں کو بھی سخت مقابلہ دے رکھا ہے۔ بہت سے ستاروں نے اپنے اسٹائل کو بہتر بنایا ہے اور وہ اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔











