انفوٹینمنٹ

عامر خان 'لاپتہ لیڈیز' سے کیوں ریجیکٹ ہوئے؟

'لاپتہ لیڈیز' میں روی کشن کے کردار کے لیے عامر خان نے بھی دیا تھا آڈیشن

Web Desk

عامر خان 'لاپتہ لیڈیز' سے کیوں ریجیکٹ ہوئے؟

'لاپتہ لیڈیز' میں روی کشن کے کردار کے لیے عامر خان نے بھی دیا تھا آڈیشن

عامر خان لاپتہ لیڈیز سے کیوں ریجیکٹ ہوئے؟

عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی باکس آفس پر دھوم  مچانے والی فلم 'لاپتہ لیڈیز' کے آڈیشن میں عامر خان کو ناکامی کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

'لاپتہ لیڈیز' نے 2025 کے آئیفا ایوارڈز میں 10 انعامات جیتے، جن میں روی کشن کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ 

اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ روی کشن ابتدا میں اس فلم کا حصہ بننے والے نہیں تھے بلکہ کرن کے سابق شوہر اور فلم کے پروڈیوسر عامر خان نے بھی اس کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا۔

عامر خان نے اپنا آڈیشن ٹیپ یوٹیوب پر شیئر کیا، جس پر اب روی کشن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

عامر خان کے نئے یوٹیوب چینل 'عامر خان ٹاکیز' پر ان کے آڈیشن کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ فلم 'لاپتہ لیڈیز' میں ایس آئی شیام منوہر کے کردار کے لیے آڈیشن دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

اس ویڈیو میں عامر خان نے اپنے سپر اسٹار امیج کو چھوڑ کر کردار میں ڈھلنے کی بھرپور کوشش کی اور پان چباتے ہوئے مخصوص انداز اپنایا۔

تاہم، ناظرین کو محسوس ہوا کہ عامر خان نے بالآخر صحیح فیصلہ کیا کہ وہ اس کردار سے پیچھے ہٹ گئے کیونکہ روی کشن کا آڈیشن زیادہ متاثر کن تھا۔ کئی آن لائن صارفین نے لکھا کہ روی کشن کی پرفارمنس زیادہ موزوں تھی اور ان کے انداز میں ایک فطری پن تھا۔

 فیس بک کے ایک میم پیج نے عامر خان اور روی کشن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘عامر خان نے 'لاپتہ لیڈیز' میں روی کشن کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا، مگر انہوں نے خود ہی فیصلہ کیا کہ روی کشن زیادہ بہتر انتخاب ہیں۔‘

اس  پوسٹ کو  روی کشن نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، بعد ازاں، روی کشن نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘عامر خان نے 'لاپتہ لیڈیز' میں روی کشن کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا، مگر وہ منتخب نہ ہو سکے۔‘

اس پوسٹ پر مداحوں نے بھرپور ردعمل دیا اور روی کشن کی کارکردگی کو سراہا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘سب سے بہترین بات یہ ہے کہ خود عامر خان، جنہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے، نے بھی تسلیم کیا کہ روی کشن ان سے بہتر تھے۔‘

خیال رہے کہ 'لاپتہ لیڈیز' میں اسپرش سریواستو، نیتانشی گوئل اور پرتھیبھا رنتا جیسے نئے اداکار شامل ہیں۔ فلم کی کہانی 90 کی دہائی کے دیہی ہندوستان میں دو دلہنوں کے ایک دوسرے سے بدل جانے کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم کو زبردست پذیرائی ملی اور 2025 کے آئیفا ایوارڈز میں 10 ٹرافیاں حاصل کیں، جن میں روی کشن کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔

تازہ ترین