سوشل میڈیا

دپیکا اور شعیب کے بیٹےکی پہلی جھلک منظرعام پر

نوزائیدہ کو ان کے والدین سے دور ایک این آئی سی یو میں رکھا گیا تھا

Web Desk

دپیکا اور شعیب کے بیٹےکی پہلی جھلک منظرعام پر

نوزائیدہ کو ان کے والدین سے دور ایک این آئی سی یو میں رکھا گیا تھا

دپیکا  اور شعیب کے بیٹےکی پہلی جھلک منظرعام پر

بالی وڈ کی مشہور جوڑی شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ ننھے مہمان کو پیدائش کے ہفتوں بعد گھر واپس لے گئے۔

شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ کا شمار ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں کیا جاتا ہے۔ 

قبل از وقت بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے، نوزائیدہ کو ان کے والدین سے دور ایک این آئی سی یو میں رکھا گیا تھا  جبکہ آج اس  جوڑے کو  اپنے نوزائیدہ کے ساتھ اپنے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔


انسٹاگرام صارف کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں  شعیب بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے جب کہ انکے ہمراہ  دپیکا بھی موجود ہیں جو اپنے بیٹے کو پہلی بار گھر لے جانے کےلیے کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

دپیکا  اور شعیب کے بیٹےکی پہلی جھلک منظرعام پر

دوسری جانب شعیب ابراہیم نے بھی انسٹا اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی اطلاع دی۔اور لکھا کہ ’گھر جانے کیلئے تیار ہیں’

اسٹوری میں اس جوڑے کو ایک ساتھ مسکراتے ہوئے سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل شعیب ابراہیم نے ویڈیو کے ذریعے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ’آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کے لیے دعا کرے: 'وہ انکیوبیٹر میں ہے'۔