جی میل میں پرانی ای میلز ڈھونڈنا اب اے آئی کی مدد سے ہوا آسان

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے اپنی ای میل سروس، جی میل، میں ایک اور نیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی میل میں اب پرانی اور مطلوبہ ای میلز کو تیزی اور مؤثر طریقے سے تلاش کرنے کے لیے ایک جدید اے آئی فیچر شامل کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق، یہ نیا اے آئی فیچر صارفین کو ان کی پرانی مطلوبہ ای میلز کو فوری اور آسانی سے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ فیچر نہ صرف متعلقہ ای میلز کی تلاش میں معاون ہوگا، بلکہ اس کے ذریعے ملتی جلتی ای میلز بھی صارفین کو دستیاب ہو سکیں گی۔
یہ اے آئی ٹول تلاش کیے گئے کلیدی الفاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانی ای میلز کے نتائج فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ادارے یا فرد سے موصول یا بھیجی جانے والی ای میلز بھی صارف کو تلاش کر کے دکھائے گا۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جی میل میں پرانی ای میلز کی بہتر تلاش کے لیے یہ نیا فیچر اب دستیاب ہے، تاہم فی الحال یہ تمام صارفین کے لیے فعال نہیں کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں مرحلہ وار تمام جی میل صارفین کو اس اے آئی سرچ ٹول تک رسائی فراہم کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گوگل نے جی میل میں ای میل لکھنے میں مدد دینے کے لیے جیمنائی اے آئی سمیت متعدد دیگر اے آئی فیچرز متعارف کروائے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 14 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 37 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی