ٹیکنالوجی

اسپاٹی فائے سے واٹس ایپ اسٹیٹس پر میوزک شیئر کرنا ہوا آسان

یہ نیا فیچر صارفین کو گانے کی اسکرین کے ساتھ لنک شیئر کرنے کی اجازت دے گا

Web Desk

اسپاٹی فائے سے واٹس ایپ اسٹیٹس پر میوزک شیئر کرنا ہوا آسان

یہ نیا فیچر صارفین کو گانے کی اسکرین کے ساتھ لنک شیئر کرنے کی اجازت دے گا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’اسپاٹی فائے‘ کے ساتھ براہ راست موسیقی شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، جلد ہی صارفین کو اسپاٹی فائے سے براہ راست موسیقی شیئر کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس فیچر کے تحت صارفین اسپاٹی فائے پر موجود کسی بھی پسندیدہ گانے کو اپنی واٹس ایپ اسٹیٹس یا اسٹوری پر شیئر کر سکیں گے۔

صارفین کو اسپاٹی فائے پر شیئرنگ آپشن میں واٹس ایپ کا براہ راست لنک فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ بآسانی گانا شیئر کر سکیں گے۔

اسپاٹی فائے سے موسیقی شیئر کرنے پر واٹس ایپ اسٹوری میں اسپاٹی فائے کے لنک کے ساتھ موسیقی کی اسکرین بھی دکھائی دے گی، بالکل اسی طرح جیسے فیس بک یا انسٹاگرام پوسٹ کو واٹس ایپ اسٹوری میں شیئر کیا جاتا ہے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو گانے کی اسکرین کے ساتھ لنک شیئر کرنے کی اجازت دے گا، تاکہ لوگ موسیقی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

فی الحال اس فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش کی جا رہی ہے، تاہم جلد ہی اسے مزید صارفین تک پہنچایا جائے گا، اور امکان ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یہ فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا جائے گا۔

تازہ ترین