فلم / ٹی وی

’سکندر’ کی انٹری سین سے متعلق ہدایتکار کا اہم انکشاف

فلم ’سکندر’ میں انٹری سین ایک خاص لمحہ ہوگا

Web Desk

’سکندر’ کی انٹری سین سے متعلق ہدایتکار کا اہم انکشاف

فلم ’سکندر’ میں انٹری سین ایک خاص لمحہ ہوگا

’سکندر’ کی انٹری سین سے متعلق ہدایتکار کا اہم انکشاف

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی موسٹ اوویٹڈ فلم ‘سکندر‘ کی ریلیز کے لیے تیار ہیں، جس میں مرکزی کردار ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ رشمیکا مندانا نے کیا ہے۔

فلم میں سلمان اور رشمیکا کے ہمراہ اداکارہ کاجل اگروال، ستھیاراج، شرمن جوشی اور پرتیک ببر جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اور جیسے جیسے ریلیز کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے وہیں فلم بینوں میں بے صبری اور جوش کا عالم مزید بڑھتا نظر آرہاہے، ایسے میں فلم کے ہدایتکار اے آر موروگاداس نے فلم میں انٹری سین سے متعلق اہم بات کہہ کر اس جوش ولولے میں مزید اضافہ کردیا۔

سلمان خان، ساجد ناڈیاڈوالا اور  اے آر موروگاداس 30 مارچ 2025 کو ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر’  کو سینما گھروں میں لے کر آ رہے ہیں۔ فلم کی بڑھتی ہوئی توقعات کے درمیان، ہدایتکار نے فلم کے حوالے سے چند دلچسپ تفصیلات شیئر کی ہیں۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ  اس فلم میں سلمان خان کی شاندار انٹری فلم کا ایک اہم لمحہ ہوگی، جو فلم کی بھرپور ایکشن کہانی کا آغاز کرے گی۔

ساتھ ہی ہدایتکار نے  فلم کے شدید کلائمیکس کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ ،’میں نے اپنی پچھلی تمام فلموں میں سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے اور سلمان سر بھی ایک سپر اسٹار ہیں۔ ان کا انٹروڈکشن اس فلم کے لیے بہت خاص ہوگا۔ ان کا انٹری سین فلم کی خاص جھلکیوں میں شامل ہوگا’۔

اے آر موروگاداس کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،‘ہم ہمیشہ پہلے اسکرپٹ لکھتے ہیں اور پھر جب ہیرو کو کاسٹ کرتے ہیں، تو ہم اس کے مداحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا انٹری سین لکھتے ہیں۔ ہمیں ان کی اسٹارڈم کو انٹری سین میں استعمال کرنا ہوتا ہے، اور ہم نے اس پر خاص توجہ دی ہے۔’

خصوصی گفتگو میں ہدایتکار کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،’ فلم میں کئی شاندار مناظرشامل کیے گئے ہیں، اس فلم میں ہیرو کی انٹری اور ایک انٹرویل کے قریب کا سین بہت زبردست ہے جبکہ فلم کے دوسرے حصے میں ایک بہت دل کو چھو لینے والا منظر موجود ہے اور پھر، یقیناً، کلائمیکس جو بہت شاندار ہوگا۔ اس فلم میں کئی یادگار لمحات شامل ہیں’۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’سکندر’ کی پروموشنل مہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے محدود رکھی گئی ہے۔ اداکار عوامی تقریبات میں کم شرکت کریں گے اور ڈیجیٹل پروموشن کے ذریعے مداحوں سے جُڑنے پر توجہ دیں گے۔

فلم سکندر کی کہانی:

فلم سکندر کا ٹیزر  سلمان خان کے جلوؤں سے ہی شروع ہوتا ہے، ایک منٹ 41 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں سلمان خان ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں جہاں کچھ لوگ ہتھیار تھامے آرمرڈ لباس میں ہوتے ہیں۔

سلمان خان ان لوگوں سے باخبر نظر آتے ہیں، پھر سلمان خان یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ 'سنا ہے بہت لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میرے مڑنے کی دیر ہے'۔فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر اس بات کا یقین تو ہوجاتا ہے کہ ’سکندر‘ ایکشن سے بھرپور مووی ہوگی، جس میں ایکشن سے بھرے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

فلم کو ساجد ناڈیاوالہ نے پروڈیوس کیا ہے اور ڈائریکشن مروگوڈاس نے دی ہے جو تامل فلموں کے مشہور ہدایتکار ہیں۔