آئی پی ایل کے اہم کھلاڑی سنیل نارائن کی ازدواجی زندگی پر ایک نظر
ویسٹ انڈین کرکٹر 'کولکتہ نائیٹ رائیڈر' کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں

انڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں سیزن کا شاندار آغاز 22 مارچ 2025 کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہوگا، اس سیزن میں سب کی نظریں کوککتہ نائیڈ رائیڈر کے آل راؤنڈر سنیل نارائن پر ہے جو 2012 سے اس ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں اور پچھلے سیزن میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار بھی ادا کرچکے ہیں۔
سنیل نارائن کے کریئر کی جھلکیاں
اگر بات کی جائے ان کے کیرئیر کے حوالے سے تو وہ وہ 2012، 2014 اور 2024 میں KKR کے ساتھ تین مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن بنے۔
26 مئی 1988 میں ویسٹ انڈیز میں پیدا ہونے والے سنیل نارائن کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے والد کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر کے بہت بڑے مداح تھے اور انہوں نے ان سے محبت کے سبب اپنے بیٹے کا نام سنیل رکھا۔
سنیل نارائن کے آباؤ اجداد بھارت سے تعلق رکھتے تھے، لیکن وہ روزگار کی بہتر مواقع کے لیے ویسٹ انڈیز منتقل ہو گئے، سنیل نے 2011 سے 2019 تک ویسٹ انڈیز کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔
سنیل نے سن 2012 میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر ویسٹ انڈیز کو ٹرافی جتوانے میں مدد دی۔
سنیل نارائن کی ذاتی زندگی
کولکتہ نائیٹ رائیڈر کے اسٹار کرکٹر سنیل نارائن کی شادی انجیلیا سچت سے ہوئی، جو ایک مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں، انجیلیا ٹرینیڈاڈ میں ’دی فیشن ایٹیلیئر‘ نامی فیشن برانڈ چلاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں نے 2020 میں شادی کی، 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام سیلاس نارائن رکھا گیا۔
پہلی شادی اور طلاق
انجیلیا سچت سے شادی سے قبل، سنیل نارائن بھارتی نژاد نندیتا کمار سے محبت کرتے تھے، دونوں کی شادی 2013 میں ہوئی تھی لیکن بعد میں ان کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے، نتیجتاً دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی اور اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے۔
سنیل نارائن کی کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی اور KKR کے ساتھ ان کی طویل وابستگی انہیں آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک بناتی ہے۔
اگر بات کی جائے نئے سیزن کی تو اس سیزن کے پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ رائل چیلنجرز بینگلور سے ہوگا، دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کی امید رکھے گی تاکہ اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر سکے۔
پچھلے سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس کامیابی کے بعد، شاہ رخ خان کی ٹیم اس سیزن میں بھی اپنے کپتان اجنکیا رہانے اور نائب کپتان وینکٹی شر ایئر کی قیادت میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اہم کھلاڑی
KKR کی ٹیم میں کئی شاندار کرکٹرز شامل ہیں، جو اس سال کے آئی پی ایل میں اسے ایک مضبوط ٹیم بناتے ہیں۔ ان میں نمایاں نام کوئنٹن ڈی کاک، اجنکیا رہانے، وینکٹی شر ایئر، رنکو سنگھ، آندرے رسل، انگرکیش راگھو ونشی اور سنیل نارائن شامل ہیں۔
کولکتہ نائیٹ رائیڈر کے لیے سنیل نارائن نے اب تک 177 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 1534 رنز بنائے اور 180 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 31 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 55 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی