صحت
کراچی میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا
منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردی لگنا، سر درد، تھکن شامل ہیں
کراچی میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا
منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردی لگنا، سر درد، تھکن شامل ہیں
کراچی میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا ہے۔ متاثرہ مریض کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کی اہلیہ کا سفری پس منظر بیرونِ ملک کا ہے، پہلے اہلیہ میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں، بعد میں مریض متاثر ہوا۔
مریض کی عمر 28 سال اور تعلق شاہ لطیف ٹاؤن سے ہے، مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔
منکی پاکس کیا ہے؟
منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو منکی پاکس وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس چیچک سے مشابہہ ہے، لیکن عام طور پر اس کی شدت کم ہوتی ہے۔
منکی پاکس کی وجوہات
یہ بیماری منکی پاکس وائرس سے پھیلتی ہے، جو Orthopoxvirus خاندان سے تعلق رکھتا ہے، یہ وائرس انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
منکی پاکس کی علامات
منکی پاکس کی علامات عام طور پر وائرس لگنے کے 5 سے 21 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں اور یہ بیماری 2 سے 4 ہفتے تک رہ سکتی ہے۔
ابتدائی علامات میں بخار، سردی لگنا، سر درد، تھکن، پٹھوں اور جوڑوں میں درد کے علاوہ جلدی مسائل مثلاً چہرے، ہاتھوں، پیروں، اور جسم کے دوسرے حصوں پر دانے اور چھالے، چھالوں میں پیپ بھر جاتی ہے، جو بعد میں خشک ہو کر گر جاتے ہیں، خارش اور جلن وغیرہ
منکی پاکس کیسے پھیلتا ہے؟
یہ بیماری درج ذیل طریقوں سے ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل ہو سکتی ہے، جس میں متاثرہ جانور سے انسان تک،بیمار بندروں، چوہوں، یا دیگر جنگلی جانوروں کے کاٹنے یا رابطے سے،متاثرہ جانور کے گوشت یا جسمانی رطوبتوں کو چھونے سے، انسان سے انسان تک، متاثرہ شخص کی جلد یا جسمانی رطوبتوں کے ساتھ قریبی جسمانی رابطہ، متاثرہ شخص کے چھینکنے یا کھانسنے سے خارج ہونے والے قطرے ، آلودہ کپڑوں، بستروں یا دیگر اشیاء کے استعمال سے۔
منکی پاکس کی تشخیص
اگر کسی کو اوپر دی گئی علامات ظاہر ہوں، تو ڈاکٹر لیبارٹری ٹیسٹ (PCR Test) کے ذریعے اس بیماری کی تصدیق کر سکتا ہے۔
مزید خبریں
-
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں
-
ہر گھر میں موجود جسم کی چربی گھلانے والا مسالہ
-
جسم پر نیل کے نشانات ، کیا کوئی خطرے کی بات ہے؟
-
نظر کی کمزوری کی ابتدائی علامات اور حفاظتی اقدامات
-
نیند میں بار بار خلل؟ تھائیرائڈ کی ممکنہ خرابی کا اشارہ ہو سکتا ہے
-
ملیریا؛ ماہرین نے انسانوں کے برعکس مچھروں کا علاج تجویز کر دیا
-
کیا آنکھوں کی ورزشیں واقعی مؤثر ہیں؟
-
کورونا ویکسین، ہارٹ اٹیک سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ؟
-
بالوں، ہڈیوں اور بینائی کی بہتری کے لیے ٹونا مچھلی کا استعمال ضروری
-
ناشتہ اور دودھ، صحت مند زندگی کی کنجی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


