فلم / ٹی وی
سلمان خان کی فلم 'سکندر' کا شاندار ٹریلر ریلیز
کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگادیے
سلمان خان کی فلم 'سکندر' کا شاندار ٹریلر ریلیز
کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگادیے
بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ‘سکندر‘ کا موسٹ اوویٹڈ ٹریلر آخرکار مداحوں کیلئے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کی فلم 'سکندر' ایک ایکشن انٹرٹینر فلم ہے جس کی ہدایتکاری اے آر مرگدوس نے کی ہے۔
فلم کی ریلیز میں اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور مداح سلمان خان کے ایکشن اور ماس اوتار کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
بات کی جائے سکندر کے ٹریلر کی تو 23 مارچ کو سلمان خان اور رشمیکا مندانا فلم ‘سکندر‘ کا ٹریلر ایک خصوصی ایونٹ میں ریلیز کیا گیا تھا۔
جس کے فوراً بعد ٹریلر مداحوں پر اپنا سحر قائم کرنے میں کامیاب ہوا اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے پہلے سے ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا۔
ایک صارف نےٹریلر کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ‘اس عید پر زبردست پٹاخے پھوٹنے والے ہیں کیونکہ بھائی آرہے ہیں، اب جو ہوگا وہ سکندر کا مقدر ہوگا’۔
ایک اور پرجوش صارف کا کہنا تھا کہ ‘اللہ کی قسم مجھے گُوز بمپس آ گئے، میرا پہلا ری ایکشن تھا او مائی گاڈ کیونکہ یہ فلم ناقابل یقین حد تک انٹرٹیننگ ہے‘۔
ایک اور صارف نے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘واہ کیا ٹریلر ہے سکندر کا، ایکشن، رومانس، جذبات اور پاور سے بھرپور کہانی، سلمان خان کا ہر سین گُوز بمپس لارہا ہے، سچ کہوں تو یہ فلم سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ہوگی۔
ایک اور صارف نے ہدایت کار اے آر مرگدوس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے مداحوں کے لیے سکندر کی صورت میں ایک مکمل انٹرٹیننگ پیکج تیار کیا ہے جو مکمل طور پر سلمان خان کے تمام ٹریڈ مارک عناصر سے بھرپور ہے‘۔
واضح رہے کہ فلم ‘سکندر‘ میں اداکارہ رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم کے دیگر اہم اداکاروں میں کاجل اگروال، پراتیک ببر، ستھیراج، شرمان جوشی اور انجنی دھاون شامل ہیں۔
یہ فلم ساجد ندیادوالا کی پروڈکشن ہے اور 30 مارچ 2025 کو عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



