انفوٹینمنٹ

عالیہ اور رنبیر کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع؟

رنبیر کپور کے بیان نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا

Web Desk

عالیہ اور رنبیر کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع؟

رنبیر کپور کے بیان نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا

رنبیر کپور کے بیان نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا
رنبیر کپور کے بیان نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے حالیہ بیان سے دوسرے بچے کی امکان پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم کردیا۔

رنبیر کپور کا شمار ان اسٹارز میں ہوتا ہے جن کی فلموں اور ذاتی زندگی کی کہانیاں ہمیشہ میڈیا اور عوام میں زیر بحث رہتی ہیں۔

تاہم انہیں زیادہ لائم لائٹ اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کرنے کے بعد ملی،رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022 کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں جس کی شکل 25 دسمبر 2023 کو پہلی مرتبہ مداحوں کو دکھائی گئی۔

لیکن ابھی تک جو صارفین راہا کپور کی کیوٹنس کے دلدادہ تھے اب شاید جلد ہی راہا کی بہن یا بھائی کی صورت میں جونیئر راہا سے ملیں گے جسکا انکشاف رنبیر کپور کے حالیہ بیان سے ملتا ہے۔

 حال ہی میں مشیبل کے ساتھ ایک انٹرویو میں جب اداکار رنبیر کپور سے ایک اور ٹیٹو بنوانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جوب دیا کہ،’راہا کے بعد میں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا ہے مگر امید ہے کہ جَلد نیا ٹیٹو بنواؤں گا، مجھے نہیں معلوم کہ یہ ٹیٹو کیا ہو گا، شاید میرے دوسرے بچے کا ہی نام ہو گا۔’

تاہم اداکار کے اس بیان نے فوراً توجہ حاصل کر لی اور مداحوں نے قیاس کرنا شروع کر دیا کہ آیا وہ اور عالیہ دوسرے بچے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟

سونے پر سہاگہ اسی دوران اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے ہی مستقبل کے بچے کے لیے ایک نام سوچ رکھا ہے جس نے ننھے مہمان کی آمد کی قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی۔

واضح رہے کہ رنبیر کپورکے  پاس پہلے ہی اپنی بیٹی راہا کے نام کا ایک ٹیٹو ان کے کالر بون پر موجود ہے۔

علاوہ ازیں خاندانی زندگی پر گفتگو کے ساتھ ساتھ، رنبیر نے اپنی زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی بات کی کیونکہ  والدین کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے، رنبیر اور عالیہ اپنے فلمی کیریئر میں بھی متحرک ہیں۔ 

عالیہ اور رنبیر اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'لو اینڈ وار' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وکی کوشل بھی ان کے ساتھ اداکاری کر رہے ہیں۔ 

جبکہ رنبیر کو ایک بڑے بجٹ کی فلم 'رامائن' میں بھگوان رام کا کردار نبھاتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ دوسری جانب، عالیہ بھٹ بھی وائی آر ایف کے اسپائی یونیورس کی فلم 'الفا' میں جلوہ گر ہوں گی، جس میں ان کے ساتھ شرواری واگھ بھی کام کر رہی ہیں۔

رنبیر کپور کی پہلی اہلیہ کون؟

یاد رہے کہ اسی انٹرویو میں اداکار رنبیر کپور نے یہ بھی انکشاف کیا تھا عالیہ بھٹ انکی پہلی بیوی نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رنبیر نے اپنی سب سے عجیب فین کا ذکر کیا، اور کہا کہ 'میں اسے سب سے زیادہ عجیب نہیں کہوں گا، کیونکہ یہ لفظ منفی معنی میں استعمال ہوتا ہے، لیکن مجھے یاد ہے کہ میرے ابتدائی دنوں میں ایک لڑکی آئی تھی، میں نے اس سے کبھی ملاقات نہیں کی، مگر میرے چوکیدار نے مجھے بتایا کہ وہ ایک پنڈت کے ساتھ آئی اور میرے گیٹ سے شادی کر لی۔'

رنبیر نے مزید کہا کہ 'جہاں پر میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہا تھا، وہاں گیٹ پر ٹیکا لگا ہوا تھا اور پھول رکھے ہوئے تھے۔ میں اس وقت شہر سے باہر تھا، تو یہ کافی عجیب تھا۔ ابھی تک میں اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا ہوں، تو مجھے امید ہے کہ کسی دن اس سے ملوں گا۔'