’قرضِ جاں’ کی بینش آخر ہیں کون؟
فجر شیخ کے کیرئیر پر ایک نظر

ڈراما انڈسٹری جیسے جیسے اپنے دور سے گزر رہی ہے وہیں اب سنیئر کی جگہ نئے ابھرتے ہوئے فنکار لیتے نظر آرہے ہیں، اس انڈسٹری کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جاتا ہے۔
گزشتہ عرصوں کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی نئے چہرے متعارف ہوئے جنہوں نے اپنی جاذب شخصیت کیساتھ ٹیلنٹ کے سبب آتے ہی چھا جانے والے کارنامے سرانجام دیے۔
ان نئے چہروں میں ایک نام اداکارہ فجر شیخ کا بھی ہے جو ان دنوں ڈراما سیریل ’قرضِ جاں’ میں یمنیٰ زیدی کی کزن بینش کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔
فجر شیخ کی ازدواجی زندگی اور پیشہ ورانہ کیرئیر:
بات کریں فجر شیخ کی شخصیت کی تو انکا شمار اب پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل میں کیا جاتا ہے۔ وہ 2 مئی 1995 کو روشنیوں کےشہر کراچی میں پیدا ہوئیں اور وہیں سے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔
انکا تعلق شیخ فیملی سے ہے اور انکی والدہ ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ فجر نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ لیا تھا۔
لیکن پھر اداکاری کا شوق انہیں ڈراما انڈسٹری تک لے آیا اور انہوں نے سال 2022 میں نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’بیٹیاں’ میں ارم نامی لڑکی کے کردار سے اپنا ڈیبیو کیا۔
اس ڈرامے میں فجر شیخ کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا گیا جسکے بعد اب انہیں اپنے کیرئیر کو دوسرے ہٹ پراجیکٹ یعنی ڈراما ‘قرض جاں‘ میں بینش کے سپورٹنگ رول سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
علاوہ ازیں فجر شیخ ’دیمک’ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتی نظر آئیں گی جسکا عندیہ انکی انسٹاگرام پوسٹ سے ملتا ہے۔
اس ہارر فلم میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، فیصل قریشی، سونیا حسین، اور جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔
واہ واہ پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس اس پراجیکٹ کی ہدایت کاری رفیع رشدی نے کی ہے۔جبکہ فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاندان کو اپنے گھر میں پراسرار اور مافوق الفطرت طاقتوں کا سامنا ہوتا ہے۔
حیران کن طور پر، اتنے بڑے اداکاروں کے باوجود، ٹریلر میں کسی بھی کردار کا کوئی مکالمہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود، یہ ٹریلر بےحد خوفناک ہے، جس کی فضا خوفناک موسیقی، دہشت بھری چیخوں، اور لرزہ خیز قہقہوں سے بھری ہوئی ہے۔
فجر شیخ فٹنس کی دلدادہ:
صرف اداکاری ہی فجر کا پیشن نہیں بلکہ انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ اسٹائلش، بولڈ اور دلکش اداکارہ فجر شیخ فٹنس کی بھی دلدادہ ہیں اور جم جانا انہیں بے حد ہسند ہے۔
جبکہ فوڈ لوور، گھومنا پھرنا اور ہر لمحے کو قید کرنا انکی شخصیت کا لازمی جز ہے۔
فجر شیخ کی سوشل میڈیا اپیئرنس:
اگرچہ کہ فجر کو فی الحال دو ہی ڈراموں میں دیکھا گیا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی فعال ہیں جہاں نت نئی پوسٹس سے ہر لمحہ اپنے فینز کیساتھ جڑی رہتی ہیں۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو اداکارہ کے اکاؤنٹ پر 60 اعشاریہ 5 کے فالوورز موجود ہیں جو فجر کی پوسٹس سے محظوظ ہوتے ہیں جبکہ خود انہوں نے 695 لوگوں کو فالو بیک کیا ہوا ہے جن میں بالی وڈ اسٹارز سمیت دیگر لوگ موجود ہیں۔
علاوہ ازیں فجر شیخ کا یوٹیوب پر اپنا چینل بھی موجود ہے جس پر ابھی فی الحال 222 سبسکرائبر موجود ہیں جہاں اداکارہ بیوٹی ٹپس، ہیئر گروتھ ٹپس کیساتھ شارٹ ویڈیوز میں شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئیں منی ویلاگ شیئر کرتی ہیں۔
فجر شیخ کا تیسرا عمرہ:
حال ہی میں اداکارہ نے تیسری بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جسکی جھلکیاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر فینز کیساتھ بھی شیئر کیں۔
پوسٹ میں اداکارہ کو خانہ کعبہ میں دیکھا گیا جسکے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ،‘میں نے اپنی زندگی کا تیسرا عمرہ مکمل کر لیا ہے، اور میرا دل شکرگزاری سے لبریز ہے۔ میں اس مقدس سرزمین پر کھڑے ہو کر اپنے یمن اور غزہ کے پیارے بہن بھائیوں کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان پر اپنا خاص رحم فرمائے، انہیں امن، سکون، اور راحت عطا کرے۔’
فجر نے مزید لکھا کہ،‘اللہ ہمیں صبر کی طاقت دے جب وہ ہمارے ایمان اور اس کی محبت کو آزمائے۔ اللہ ہمیں زندگی کی آزمائشوں سے مزید مضبوط، عقلمند، اور زیادہ مہربان بن کر نکلنے کی توفیق دے۔
میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ میرا عمرہ قبول فرمائے اور وہ تمام دعائیں قبول کرے جو میں نے آپ سب کے لیے مانگی ہیں۔ اللہ ہماری امت کو خوشی، ترقی، اور اتحاد عطا فرمائے۔ آمین۔’
-
انفوٹینمنٹ 38 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی