وائرل اسٹوریز
فیروز خان کا ہمشکل بھی سامنے آگیا
شبیر احمد کے نام سے سوشل میڈیا پر فیروز خان پارٹ ٹو آگیا
فیروز خان کا ہمشکل بھی سامنے آگیا
شبیر احمد کے نام سے سوشل میڈیا پر فیروز خان پارٹ ٹو آگیا
پاکستانی اداکار فیروز خان سے مشابہت رکھتے شخص کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اپنے غصے کے سبب مشہور فیروز خان نے نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنے عمدہ کام سے شہرت حاصل کی۔
ان کا شمار پاکستان کے پسندیدہ و متنازع اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ فیروز خان 11 جولائی 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔
فیروز خان نے 2014 میں اپنے کریئر کا آغاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے کیا۔ ان کا پہلا ڈراما 'بکھرا میرا نصیب' تھا جس کے بعد وہ ڈراما 'چپ رہو' میں جلوہ گر ہوئے اور پھر ڈراما 'گلِ رعنا' انہیں شہرت دلوانے میں اہم کردار ادا کرگیا۔
اس ڈرامے میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا اور اس کے بعد انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیا۔
فیروز خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن میں 'خانی'، 'عشقیہ'، 'خدا اور محبت 3' اور 'خمار' شامل ہیں۔
ان ڈراموں میں ان کی اداکاری نے انہیں نہ صرف ناظرین کا دل جیتا بلکہ ایوارڈز بھی جیتے۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی اداکاری میں گہرائی اور جذبات کی شدت لاتے ہیں۔
فیروز خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ نجی زندگی کے سبب بھی شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں کیونکہ انکی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی ساتھ ہی انکی اہلیہ نے ان کی جانب سے تشدد کا الزام بھی لگایا تھا۔
فیروز خان اب دوسری شادی کر چکے ہیں اور اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ وہ اکثر تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
فیروز خان جو ایک شاندار فین فالوئنگ رکھتے ہیں اب اپنے ہمشکل کی وجہ سے بھی شہ سرخیوں میں ہیں۔
دراصل ویڈیو کریئٹنگ اینڈ شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 'ہینڈسم بوائے' کے نام سے ایک اکاؤنٹ ہے جس پر فیروز خان سے مشابہت رکھنے والے شخص کی ویڈیوز موجود ہیں اور ایک ویڈیو میں اس نے اپنا نام شبیر احمد بتایا۔
ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اگرچہ جسامت کے لحاظ سے فیروز خان جیسا نہیں لیکن اس کے چہرے کے تمام ہی فیچرز فیروز خان جیسے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ فیروز خان کا چھوٹا ورژن مارکیٹ میں کہاں سے آگیا' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' یہ شخص اصل میں ایسا نہیں بلکہ کسی ایپ سے چہرے پر فیروز خان کا چہرہ لگایا ہوا ہے'۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion



