جاوید شیخ کے الزام پر عمران ہاشمی کا ردعمل آگیا
اداکار نے پہلی بار خود پر لگے الزام پر خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے پاکستانی سینئر اداکار جاوید شیخ کی جانب سے بدتمیزی کرنے کے دعوے کے بعد ردعمل کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران جاوید شیخ نے فلم ’جنت’ کی شوٹنگ کا واقعہ سنایا تھا جس میں انہوں نے اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے نامناسب رویے کا بھی انکشاف کیا تھا۔
جاوید شیخ کا عمران ہاشمی سے متعلق حیران کن دعویٰ:
دوران انٹرویو جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کیساتھ کام کرنے کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ،’بھارتی فلم ’جنت‘ کی شوٹنگ جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں ہوئی جہاں میری پہلی بار بالی وڈ سپر اسٹار عمران ہاشمی سے پہلی ملاقات ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے جب پہلی مرتبہ عمران ہاشمی سے ملاقات کے بعد ہاتھ ان کی جانب بڑھایا تو انہوں نے انتہائی بدسلوکی سے مجھ سے ہاتھ ملاکر منہ پھیر لیا۔
جاوید شیخ نے مداحوں کو بتایا کہ ‘مجھے یہ بات بہت بری لگی لیکن میں نے کوئی ری ایکشن نہیں دیا جس کے بعد ایک دن جب ہم شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچےتو کریو نے مجھے کہا کہ آپ عمران ہاشمی کے پاس جاکر ریہرسل کے حوالے سے معاملات طے کرلیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ بات سن کر مجھے غصہ آگیا اور میں نے فلم کریو سے کہا کہ مجھے نہیں انہیں میرے پاس بھیجیں جس کے بعد عمران ہاشمی میرے پاس آئے اور ہم نے شوٹنگ کی ریہرسل کی پلاننگ کی‘۔
عمران ہاشمی کے اس رویے کے بعد جاوید شیخ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کسی سے بدلہ لینا ہو تو ضروری نہیں ہے کہ بدتمیزی کی جائے بلکہ آپ نرم مزاجی سے بھی اپنا انتقام لے سکتے ہیں۔
جاوید شیخ کے اس بیان کے بعد اب اداکار عمران ہاشمی کا ردعمل سامنے آگیا جس میں انہوں نے سینئر اداکار کے اس دعوے کے بعد شدید حیرانی کا اظہار کیا۔
عمران ہاشمی کا ردعمل کیا؟
انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں عمران ہاشمی نے اس معاملے پر ردعمل دیا اور اس دعوے کو ’عجیب’ قرار دیے دیا۔
اپنی 46ویں سالگرہ منانے والے عمران ہاشمی کا جاوید شیخ کے بیان کے بعد کہنا ہے کہ،’پہلے تو انہیں اپنی اور جاوید شیخ کی پہلی ملاقات یاد نہیں کیونکہ یہ بہت عرصہ پہلے ہوئی تھی، لیکن وہ اتنا ضرور جانتے ہیں کہ ان کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں۔’
پھر اداکار نے اس دعوے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ،‘یہ حیران کن ہے! میں تب اپنی 20 کی دہائی میں تھا اور جاوید صاحب میرے ہم عمر نہیں ہیں، اس لیے ہم کبھی دوست نہیں تھے اسی لیے میں ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتا تھا، لیکن مجھے ایسا کچھ یاد نہیں جو وہ کہہ رہے ہیں۔’
عمران ہاشمی کا اس دعوے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،’مجھے نہیں معلوم کہ جاوید صاحب نے اس وقت سے کیا یاد رکھا ہے، لیکن یہ یقیناً کوئی ایسی چیز ہے جسے وہ 16-17 سال سے اپنے دل میں رکھے ہوئے ہیں۔ میرے لیے، یہ سب ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے جو کسی ایسے معاملے پر پھیل چکی ہے جس کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں۔’
عمران ہاشمی کی آنے والی فلم:
کام کے محاذ پر بات کریں تو عمران ہاشمی اگلی بار ایکسل انٹرٹینمنٹ کی فلم ’گراؤنڈ زیرو’ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری تیجس پربھا وجے دیوسکر نے دی ہے اور یہ ایک حقیقی بی ایس ایف آپریشن سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔
فلم میں عمران کے ساتھ سائی تمہنکر، مکیش تیواری، اور زویا حسین بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 25 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
-
وائرل اسٹوریز 52 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار