انفوٹینمنٹ
کرینہ کپور کا ’ہیرو‘ کون ؟ تصویر جاری
کرینہ کپور کا ’ہیرو‘ کون ؟ تصویر جاری
بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ’ہیرو‘ کے ہمراہ تصویر جاری کر کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
بولی وڈ کی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ میں ’گیت‘ جیسے کردار کو امر کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اٹلی کی ایک سر سبز و شاداب وادی میں اپنے ’ہیرو‘ سیف علی خان کے ہمراہ کھڑی ہیں۔
مذکورہ تصویر میں جہاں کرینہ اور سیف کے عقب میں دنیا کا بلند ترین پہاڑی سلسلہ ’ایلپس‘ کے دلکش قدرتی مناظر دکھائی دے رہے ہیں، وہیں پیچھے ایک بینچ پر ان کے بیٹے تیمور علی خان اور بینچ کے آگے گھاس پر جہانگیر علی خان کو بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’زلفیں اُڑ رہی ہیں، ہیرو میرے برابر میں ہے، عقب میں ایلپس ہے، شوٹ کیلئے تیار ہوں۔‘
کرینہ کپور نے اپنی جاری کی گئی اس تصویر میں سفید شرٹ اور ٹراؤزر کے ساتھ سیاہ کراس باڈی بیگ بھی لیا ہوا ہے، جبکہ سیف علی خان سرخ شرٹ اور خاکی شارٹس میں، آنکھوں پر سیاہ عینک لگائے پوز دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور رواں ماہ چھٹیاں منانے بیرونِ ملک گئی ہوئی ہیں اور اٹلی سے قبل وہ لندن کے سیاحتی اور تفریحی مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر جاری کر رہی تھیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke


