فلم / ٹی وی

بالی وڈ کی کونسی کلاسک فلمیں آج کے دور میں بنانا مشکل؟

فلمساز نتیش تیواری کے مطابق آجکل کے اداکار ان فلموں کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔

Web Desk

بالی وڈ کی کونسی کلاسک فلمیں آج کے دور میں بنانا مشکل؟

فلمساز نتیش تیواری کے مطابق آجکل کے اداکار ان فلموں کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔

یہ دونوں فلمیں اپنے وقت کی بلاک بسٹر تھیں۔
یہ دونوں فلمیں اپنے وقت کی بلاک بسٹر تھیں۔

فلمساز نتیش تیواری بہت جلد اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ سائی پلوی کے ساتھ شائقین کے لیے 'رامائن' پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 ہدایت کار نے کومل ناہٹا کے ساتھ اپنی انٹرویو سیریز گیم چینجرز میں اپنے کیریئر اور فلم سازی کے سفر کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ بالی وڈ کی کلاسیک فلموں کو دوبارہ بنانا کیوں مشکل ہے۔

بات چیت کے دوران جب نتیش سے پوچھا گیا کہ وہ یہ انتخاب کریں کہ 1970 کی دہائی سے کون سی فلم دوبارہ بنائی جائے اور وہ اس میں کس کو کاسٹ کریں گے۔

اس پر نتیش نے جواب دیا کہ یہ یا تو امر اکبر انتھونی ہو گی یا دیوار، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں آج اس کے لیے کاسٹ کر سکوں گا، ہمارے اداکار لوگ تیار نہیں ہوں گے سر، امر اکبر انتھونی اور دیوار آج کی تاریخ میں بنانا بہت مشکل ہے جناب۔

خیال رہے کہ امر اکبر انتھونی ہندوستانی سنیما کی کلٹ فلموں میں سے ایک ہے، جس میں ونود کھنہ، رشی کپور، اور امیتابھ بچن نے اداکاری کی، اسے منموہن دیسائی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

دوسری طرف دیوار میں امیتابھ بچن نے بھی اداکاری کی تھی، سلیم جاوید کی تحریر کردہ اور یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے ہندی سنیما میں اینگری ینگ مین کی شبیہہ میں انقلاب برپا کردیا تھا۔

دریں اثنا جب نتیش سے کہا گیا کہ وہ ہدایتکاری کے لیے مرزا پور 4 اور اینیمل پارک میں سے ایک پروجیکٹ کا انتخاب کریں، تو انہوں نے رنبیر کی فلم کا انتخاب کیا۔

فلم ساز نے اس کی وجہ بتائی اور کہا کہ 'میں اینیمل پارک کا انتخاب کروں گا، مجھے دو اقسام میں سے انتخاب کرنا ہے جو شاید میں نہیں کروں گا۔۔صرف دو آپشنز دیے گئے ہیں، اس لیے میں ان دونوں میں سے بہتر اور زیادہ پرکشش کا انتخاب کر رہا ہوں، جس سے مجھے زیادہ پرفارمنس حاصل کرنے اور کسی ایسے شخص کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ملتی ہے جو مجھے بہت عزیز ہے، رنبیر'۔

خیال رہے کہ اینیمل پارک فلم اینیمل کا سیکوئل ہے، جو 2023 میں ریلیز ہوئی اور بلاک بسٹر بن گئی، اسے سندیپ ریڈی وانگا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

بہت زیادہ متوقع فلم رامائن، دو حصوں میں ریلیز ہوگی، رامائن پارٹ ون 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ فلم کا پارٹ ٹو 2027 میں ریلیز ہوگا۔ فلم میں سائی پلوی سیتا کے روپ میں نظر آئیں گی، جب کہ یش راون کا کردار ادا کریں گے۔