انفوٹینمنٹ

یمنیٰ زیدی نے ’قرضِ جاں‘ میں 7 منٹ کا سنگل شاٹ دیکر سب کو حیران کردیا

’قرضِ جاں ‘ میں یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو بہت پسند کیا جارہا ہے

Web Desk

یمنیٰ زیدی نے ’قرضِ جاں‘ میں 7 منٹ کا سنگل شاٹ دیکر سب کو حیران کردیا

’قرضِ جاں ‘ میں یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو بہت پسند کیا جارہا ہے

یمنیٰ زیدی جو اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں،انہوں نے ڈرامہ ’قرض جان‘ میں 7 منٹ کا سنگل شوٹ دیکر سب کو حیران کردیا۔

ڈرامہ ’قرض جاں‘ میں یمنیٰ زیدی نے نشوا کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جو اپنے کیرئیر کو لیکر بہت سنجیدہ ہے، نشوا اپنے خاندان کی مخالفت کے باوجود اپنے خواب کی تکمیل کے لیے پرعزم رہتی ہے ۔

اگر ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی بات کی جائے تو وہ 7 منٹ کا سنگل شوٹ دیکر پہلے ہی تاریخ رقم کرچکی ہیں، شوبز کی دنیا میں یہ سب کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اداکار تیس تیس سیکنڈ کے شوٹ کے لیے کئی کئی بار ٹیک لیتے ہیں جس سے ڈائیریکٹرز بے زار نظر آتے ہیں۔

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام 


یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کا ایک مداح جو اپنا تعلق ملائیشیا سے بتا رہا ہے، اس کا کہنا ہے کہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامے میں شاندار اداکاری کرکے انہیں ہمیشہ کے لئے یمنیٰ کا مداح بنا دیا ہے، یمنیٰ زیدی نے اس اسٹوری پر اپنا منہ چھپانے والا اور حیران کردینے والا ایموجی بنایا۔

اس 7 منٹ کے سنگل شاٹ کو کرنا آسان نہیں تھا لیکن یمنیٰ نے یہ کردکھایا کیونکہ اس سین میں جذبات ، رونا، خود کو سنبھالنا سب کچھ شامل تھا۔

سین میں یمنیٰ ایک وکیل کے یونیفارم میں ہوتی ہیں، رو رہی ہوتی ہیں، چہرے پر درد بھرے تاثرات لیے وہ خود سے ہم کلام ہوتی ہیں۔

ان کے کانوں میں ایک آواز گونج رہی ہوتی ہے جو ان کے دکھ کو اور بڑھا دیتی ہے ، اسی شوٹ میں وہ خود پر بیتا ہوا دکھ بیان کرتی دکھائی دیتی ہیں ، ان کے چہرے پر مایوسی ، افسردگی نمایاں نظر آتی ہے، وہ بُرہان کو اپنے احساسات بیان کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کے اس مشکل سین میں ایک ہی ٹیک میں اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی یہ ویڈیو شیئر کی گئی

ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ لیڈ رول نبھانے والے اسامہ خان بھی ان کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے، اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسامہ خان نے یمنیٰ کی اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یمنیٰ تم تو سپراسٹار ہو، آپ کے لیے بھلا کیا مشکل‘۔

اسکرین گریب انسٹاگرام

اسکرین گریب انسٹاگرام 

ڈرامے قرض جاں کی کہانی:

ڈرامہ ’قرضِ جاں‘ رابعہ رزاق کا تحریر کردہ ہے، جو ‘آسمانوں پہ لکھا‘، ’ہمارا دل‘، اور ’مورے سیّاں‘ جیسے مقبول ڈرامے لکھ چکی ہیں۔

ڈرامے کی ہدایتکاری ثاقب خان کر رہے ہیں، جو ’تمہارے حسن کے نام‘ اور فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ جیسے کامیاب پروجیکٹس کے لئے جانے جاتے ہیں۔

ثاقب خان کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ڈراما نشوہ ’یمنیٰ زیدی’ کی حقیقی زندگی پر مبنی کہانی کو بڑی ہی خوبصورتی سے اجاگر کرتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی نشوہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ایل ایل بی کے امتحان میں بہترین نمبرز حاصل کرکے وکالت میں قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ لیکن کچھ عرصہ پہلے اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ اپنی والدہ اور ددھیال کے ساتھ جوائنٹ فیملی میں رہتی ہے۔

دوسری جانب برہان (اسامہ خان) بھی پیش پیش ہیں جو ایک گھر خریدنے کی کوشش میں ہے، جبکہ دیگر کاسٹ کی بات کریں تو لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزئین حسین نے نشوہ کی ماں کا کردار نبھایا ہے، جنہوں نے ایک پریشان مگر فخر کرنے والی ماں کی زبردست اداکاری کی ، جو اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوش ہے۔

علاوہ ازیں بختیار یعنی نشوہ کے تایا اور انکی کی والدہ (نشوہ کی دادی) (سکینہ سموں) چپکے سے سب بہن بھائیوں کی جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

مزید کاسٹ کی بات کریں تو بہترین ڈائیلاگز اور اسکرپٹنگ کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے دیگر فنکاروں میں مرکزی کردار اسامہ اور یمنیٰ کے علاوہ نمیر خان، انیقہ ذوالفقار، فیصل رحمان، دیپک پروانی، تزئین حسین، دانیال عامر، سکینہ سموں، سلمیٰ عاصم، عصمت زیدی، فجر مرسلین، تبسم عارف اور مبصر خان شامل ہیں۔

تازہ ترین