انفوٹینمنٹ
فیصل قریشی اور درِ فشاں اب ساتھ ساتھ
فیصل قریشی اور درِ فشاں اب ساتھ ساتھ
پاکستانی معروف اداکار فیصل قریشی اور نئی ابھرتی اداکارہ درِ فشاں سلیم کے ایک ساتھ ’خئی‘ میں نظر آنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
دراصل ’خئی‘ پاکستانی معروف پروڈکشن کمپنی ’سیونتھ اسکائے‘ کے بینر تلے بننے والے ایک ڈرامے کا نام ہے ، حال ہی میں اس ڈرامے کی کاسٹ کے متعلق خبریں سامنے آگئی ہیں کہ اس میں فیصل قریشی اور درِفشاں سلیم مرکزی کردار نبھاتے نظر آئینگے۔
ٹیلی ویژن اسکرین کی جلد زینت بننے والا ڈرامہ ’خئی‘ کی شوٹنگ کا آغاز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہوچکا ہے جس کی تصدیق درِ فشاں سلیم کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک تصویر سے ہوتی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو دن قبل ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ایک ٹیبل پر ڈرامے کی اسکرپٹ رکھی دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس تصویر کے بعد شمالی علاقہ جات کے حسین قدرتی مناظر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
اس ڈرامے کی کہانی ثقلین عباس نے لکھی ہے جبکہ اس ڈرامے کی ہدایتکاری کی ذمہ داری سید وجاہت حسین نے قبول کی ہے۔
یہ ڈرامہ پاکستان کے معروف پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ہے جس کی کامیابی کیلئے پوری ٹیم بہت پرامید ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34


