انفوٹینمنٹ
'محبت میں بےعزتی قبول نہیں'، سونیا حسین کا لڑکیوں کو مشورہ
سونیا حسین کی محبت میں مبتلا لڑکیوں کو تنبیہ
'محبت میں بےعزتی قبول نہیں'، سونیا حسین کا لڑکیوں کو مشورہ
سونیا حسین کی محبت میں مبتلا لڑکیوں کو تنبیہ
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے محبت میں مبتلا لڑکیوں کو اہم مشورہ دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بالی وڈ اداکارہ ’سری دیوی‘ کا پاکستانی ورژن کہلائی جانے والے اداکارہ سونیا حسین نے سال 2011 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’دریچہ‘ میں ایک معاون کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں۔
سونیا حسین فلم ’مور‘ میں ’امبر‘ نامی کردار ادا کرتی دکھیں جبکہ فلم ’آزادی‘ میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا۔
’عشق زہے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محبت میں مبتلا لڑکیوں کے نام اہم پیغام لکھ دیا۔
سونیا حسین نے ایک انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو ری شیئر کی جس میں بالی وڈ سپر ہٹ فلم 'جب وی میٹ' کا وہ مشہور گانا 'آؤگے جب تم ساجنا' کی ویڈیو کا وہ حصہ شامل ہے جس میں کرینہ کپور بطور 'گیت' گھر سے بھاگ کر اپنی محبت 'انشومن' کے گھر پہنچتی ہے اور وہ اسے قبول کرنے سے منع کردیتا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ یہ لکھا ہوا ہے کہ 'جب آپکو احساس ہو کے آپ نے محبت کو حاصل کرنے کیلئے کس قدر بے عزتی کا سامنا کیا'۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سونیا حسین نے لڑکیوں کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سونیا حسین نے لکھا کہ 'پیاری لڑکیوں، کبھی بھی نہیں، میں پھر سے کہوں گی کہ کبھی بھی ریلیشنشپ میں بے عزتی برداشت مت کرنا، چاہے پھر تم کسی سے کتنی ہی محبت کرتی ہو، اگر تمہیں زبانی بدتمیزی یا کسی دوسری قسم کی بے عزتی کا سامنا ہو، رشتہ توڑ کر آگے بڑھ جاؤ'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'آپ کی اہمیت کسی بھی ریلیشنشپ سے بڑھ کر ہے، اور وہ بھی ایسا ریلیشنشپ جس میں آپ کو محبت اور احترام ہی نہ ملے'۔
سونیا حسین کی جانب سے دہے گئے اس مشورے کو فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



