وہ لفظ جو سلمان خان کی فلم 'سکندر' سے سنسر کردیا گیا
فلم 'سکندر' کو سنسر بورڈ سے کلین چِٹ مل گئی

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی موسٹ اویٹڈ فلم ‘سکندر‘ جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم کا آفیشل ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا جس نے مداحوں میں فلم کی ریلیز کیلئے بےحد جوش و خروش پیدا کیا، تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کچھ تبدیلیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) کی جانب سے فلم میں 2 اہم ترامیم کی گئی ہیں جن کے تحت فلم میں ایک لفظ کو حذف کیا گیا اور ایک سین کو بلر کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق CBFC کی جانب سے کی گئیں تبدیلوں میں 'سکندر' کی ٹیم کو ہدایت دی گئی کہ وہ فلم کے آغاز میں ‘ہوم منسٹر‘ کے الفاظ میں سے ‘ہوم‘ کو حذف کردیں جس کے بعد فلم میں یہ لفظ جہاں بھی آیا، اسے حذف کر دیا گیا۔
دوسری تبدیلی کی بات کریں تو فلم میں ایک سیاسی جماعت کا ہورڈنگ بھی دکھایا گیا تھا، جسے دھندلا کرنے کی تلقین کی گئی تھی تاکہ کسی خاص جماعت یا سیاسی موضوع پر کوئی تنازع کھڑا نہ ہو۔
تاہم فلم کے کسی بھی ایکشن یا تشویشناک مناظر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس کا مطلب یہ ہے کہ فلم میں موجود ایکشن کی شدت اور تجسس سے بھرپور مناظر میں کوئی کمی یا ترمیم نہیں کی گئی ہے۔
فلم کی ریٹنگ اور دورانیہ
رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم سکندر کو ‘یو اے 13+‘ کی ریٹنگ دی گئی ہے یعنی یہ فلم 13 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بالغ افراد کے لیے موزوں ہے۔
ساتھ ہی ساتھ فلم کا تصدیق شدہ دورانیہ 135 منٹ اور 47 سیکنڈ ہے جو تقریباً 2 گھنٹے، 15 منٹ اور 47 سیکنڈ بنتا ہے۔
ڈائریکٹر کا بیان
سکندر کے ڈائریکٹر اے آر مرگدوس نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘فلم میں سلمان خان کا انٹری سین بےحد شاندار ہوگا جوکہ فلم کی ایک اہم ہائی لائٹ ہوگا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘فلم کے کلائمکس میں ایک دل کو چھو جانے والا منظر موجود ہے جو بہت اثر انگیز ہوگا'۔
اُن کا کہنا تھا کہ فلم میں کئی ایسے لمحات ہیں جو شائقین کو جذباتی طور پر بھی متاثر کریں گے۔
واضح رہے کہ فلم ‘سکندر‘ میں اداکارہ رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم کے دیگر اہم اداکاروں میں کاجل اگروال، پراتیک ببر، ستھیراج، شرمان جوشی اور انجنی دھاون شامل ہیں۔
یہ فلم ساجد ندیادوالا کی پروڈکشن ہے اور 30 مارچ 2025 کو عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
-
انفوٹینمنٹ 14 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی